راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب نے عدالت میں کیا کہا؟

0
30
raja parvez ashraf

راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر نیب نے عدالت میں کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں گیپگو میں غیر قانونی بھرتیوں کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی

نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف نے فرد جرم پرعدالت میں کیا کہا؟

وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متحرک

نیب افسر نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی درخواست کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے،عدالت جواب جمع کروانے کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دے،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گیپکو غیرقانونی بھرتیاں کیس میں درخواست بریت دائر کی تھی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کیا تھا،

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اپنے وکیل افتخار شاہد کے ہمراہ عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی تھی،نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ افراد کو نامزد کر رکھا ہے، جبکہ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے رویوں کے باعث اتحادیوں کا چلنا مشکل ہے۔وزیراعظم کو آرمی چیف کو توسیع دینے کا اختیار ہے۔ جبکہ نیب آرڈیننس کے تحت اگر اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا تو جرم نہیں بنتا

Leave a reply