بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بھی اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کو ملک میں دہشت گردی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی افغان طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن، بھائی چارے اور استحکام کے خواہاں ہیں کیونکہ یہ پاکستان کے لئے بھی اہم ہے وزیراعظم عمران خان بہت جلد افغان مسئلے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کریں گے افغانستان سے انخلاء میں سہولت کے لئے وزارت داخلہ میں ایک ڈیسک دن رات کام کر رہا ہے ایک جامع سکیورٹی نظام متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت تمام صوبائی دارالحکومتوں کو اسلام آباد کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ہم طورخم تک لوگوں کوبحفاظت لاسکتے ہیں لیکن افغانستان کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے پاکستان افغانستان سے انخلا کے لیے بہترین کردار ادا کررہا ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی ہے افغانستان میں تبدیلی سے بھارت میں جو صف ماتم بچھی ہوئی ہے اسکا ساری دنیا کو احساس ہے پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے سی پیک کی 40 کمپنیوں کو پاکستانی سیکیورٹی اداروں کا تحفظ حاصل ہے جبکہ دیگر 100 سے زائد کمپنیوں کو بھی سیکیورٹی مضبوط کرنے پر غور کر رہے ہیں
افغانستان میں پھنسے صحافیوں کو شیخ رشید نے بڑی خوشخبری سنا دی
وزیراعظم کس ملک جا رہے؟ کراچی سے کون گرفتار ہوا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف
بلاول دل کا جانی ، تحریک لبیک بارے کیا فیصلہ ہونے جا رہا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف
مریم نواز کی خواہش؟ عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان
وزیرداخلہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ اوقات بھول جاؤں،،بارڈرپرجاوَں گا، شیخ رشید
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید