الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر پاکستان پروگرام کے تحت مکانات تعمیر کرے گا۔،پیر حافظ ابراہیم نقشبندی

0
43

الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سرپرست پیر حافظ شیخ محمد ابراہیم نقشبندی نے ٹاؤن شپ لاہور میں ”سیلاب کی تباہ کاریاں اور ہم سب کی ذمداری“ عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کہا سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور کروڑوں لوگ متأثر ہوئے ہیں .

الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں مستحق افراد کو ”الکہف تعمیر پاکستان پروگرام“کے تحت مکانات تعمیر کر کے دیگا جس کے لیے سروے شروع کر دیا گیا ہے اس میں مستحق بیوگان اور یتیم بچوں کے مکانات ترجیحی بنیاد پرپہلے بنائے جائیں گے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں شہید مساجد و مدارس کی بھی تعمیر اور بچوں کی فوری تعلیم و تربیت کے لیے مکاتب قرآنیہ قائم اور صاف پانی کا انتظام کیا جائے گا .

انہوں نے کہا کہ الکہف ٹرسٹ کی طرف سے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور راشن جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سروے کے بعد حقیقی مستحقین میں تقسیم کاسلسلہ جاری ہے اب مکانات اور مساجد و مدارس کی تعمیر کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کے غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے ان کی امداد اور قرضوں کی ادائیگی بھی کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سادگی اختیار کرتے ہوئے اپنے اخراجات میں سے ان سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنا ہوگی۔

Leave a reply