پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

0
33

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوپشاوردھماکہ سے متعلق سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی ہے

وزیراعظم عمران خان کو پشاوردھماکہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے آگاہ کر دیا گیا وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کیے جائیں،وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی پشاور دھماکے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پشاوردھماکہ، تینوں ملزمان تک خیبرپختونخوا پولیس اورتحقیقاتی ادارے پہنچ چکے ہیں،ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے،پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے بہترین کام کیا پولیس آئندہ ایک 2روز میں ملزمان تک پہنچ جائے گی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ میں نوازشریف کی طرف سے پاسپورٹ کی کوئی درخواست نہیں آئی،اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا شور مچایا جارہا ہے ،اجلاس کی درخواست ابھی موصول نہیں ہوئی، ریکوزیشن کی درخؤاست موصول ہونے کے بعد 14 دن کے اندر سپیکر کو اجلاس بلانا ہوتا ہے، عدم اعتماد کی تحریک پر دو تین سپیکر کے پاس ہوتے ہیں ،پھر ووٹ ہوتے ہیں، اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے، ملک زلزلوں ،سیلابوں سے تباہ نہیں ہوتے ملک کو افواہوں سے نقصان ہوتا ہے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ،یہ جو مرضی تحریک لے آئیں پہلے بھی اسمبلی میں شکست ہوئی اب بھی شکست ہو گی، پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جا رہا ہے، بدنصیبی ہے کہ بعض لوگ خلفشار کو ہوا دے رہے ہیں

دوسری جانب ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ پشاوردھماکے کے مزید4 زخمی دم توڑ گئے ،تعداد 63ہوگئی ،ایل آر ایچ میں خودکش دھماکے کے37زخمی زیر علاج ہیں آئی سی یو میں زیر علاج 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ایک زخمی کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا گیا

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

Leave a reply