کہیں شہبازشریف توکہیں عدالت میں‌ وکیل کی جگہ بلی:جج بھی دیکھ کرحیران رہ گئے

0
26

لاہور/ ‎ھیوسٹن: کہیں شہبازشریف توکہیں عدالت میں‌ وکیل کی جگہ بلی:جج بھی دیکھ کرحیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق آج کا دن عدالتی دنیا میں بڑا ہی عجیب بن کرایا ہے، کہیں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے تذکرے ہورہے ہیں تو کہیں بلیوں کے ،

امریکی ریاست ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ جوڈیشل عدالت نمبر394میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب آن لائن سماعت کے دوران وکیل کی سکرین کو عدالت میں آن کیا گیا تو اس پر ایک بلی کی تصویر نمودار ہوگئی.

امریکی جریدے کے مطابق ”پیراسیڈو“کاﺅنٹی کے اٹارنی نے ایک مقدمے کی آن لائن سماعت میں دلائل دینا تھے مگر کسی غلطی کی بنا پر ان سے بلی کی فوٹو والا فلٹر آن لان ہوگیا انہوں نے اسے ہٹانے کی کوشش کی مگر تقریبا ایک منٹ تک عدالت میں بلی کی تصویراور اس کے پس منظرمیں وکیل کی آوازیں آتی رہیں.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جج کو لگا کہ کاﺅنٹی اٹارنی اس کا مذاق اڑا رہے ہیں جبکہ وکیل چلا رہے تھے کہ جج صاحب کیا آپ مجھے سن رہے ہیں؟ ایک منٹ سے بھی کم ویڈیو کے بارے میں وکیل نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ویڈیو کیسے وائرل ہوئی انہیں معلوم نہیں کیونکہ وہ اپنی سیکرٹری کا کمپیوٹراستعمال کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اس وقت حیرت ہوئی جب مجھے ذرائع ابلاغ کی جانب سے کالیں آنا شروع ہوئیں.

قبل ازیں قتل کے اس مقدمے میں جب جج نے کارروائی کا آغاز کیا تو وکیل کی ویڈیو پر بلی تصویر نمودار ہوگئی جس پر جج نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وکیل سے شاخت مانگی اور بڑی مشکل سے جج کی یقین دہانی کروائی کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے بلی کا فلٹرآن ہوگیا ہے .

وکیل کو یقین دہانی کرانی پڑی کہ وہ بلی نہیں بلکہ وکیل ہی ہیں دوران سماعت وکیل کے اسٹنٹ نے بلی کا فلٹر بند کرنے کی کوشش کی اس دوران وکیل نے جج کو یقین دلانے کے لیے آوازیں لگائی کہ یہ میں ہی ہوں کوئی بلی نہیں

دوسری طرف لاہورمیں آج شہازشریف نے احتساب عدالت کے جج کو شہبازشریف نے عجیب کہانی سنا کرحیران کردیا کہ ڈیلی میل کیس میں عدالت نے سماعت سے پہلے ہی بے گناہ قراردیا ہے

جس پرمعزز جج نے پوچھا کہ میاں صاحب دنیا کا پہلا کیس یہ جس میں ابھی عدالت کے‌حکم کے مطابق ثبوتوں‌ کو پیش کرنا ہے اورپہلے ہی اپنے آپ کوکلیئر قراردیے رہے ہیں اس پرشہازشریف چپ کرگئے

Leave a reply