ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

0
50

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنڈیا پک چکی ہے اب تقسیم ہورہی ہے،آدھی تو تقسیم ہوچکی،

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑے گا مذہب کا نام استعمال کرنیوالوں کو فنگس لگے گا،مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں کرنا چاہیے،اسیزن میں نئے کردار آنیوالے ہیں

پرویز الہیٰ سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا ن لیگ اور عمران خان کو جلسے سے فائدہ ہوگا؟ جس کے جواب میں چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جلسے ریلیوں سے حکومت جاتی تو اب تک سو حکومتیں جا چکی ہوتیں ،ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے،سپریم کورٹ نے کہا ہے ووٹ کاسٹ بھی ہوں گے اور گنتی بھی ہوگی،جرم ہوا نہیں عدالت پہلے پہنچ گئے، ووٹ کاسٹ نہیں ہوا ریفرنس دائر ہو گیا،بیرون ملک بیمار کو ابھی طبیعت کے مطابق دوا نہیں مل رہی، ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،

دوسری جانب ،اتحادیوں کو منانے کی آخری کوششیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کی پرویز الہٰی کی رہائشگا ہ آمد ہوئی ہے حکومتی وفد کی ق لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر وفاقی وزیر مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ موجود تھے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے حکومتی وفد کا خیر مقدم کیا

ملاقات کے بعد حکومتی وفد واپس روانہ ہو گیا ہے، چوہدری پرویز الہی نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کے اصرار کے باوجود ایک ساتھ میڈیا کے سامنے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے سے انکار کر دیا پی ٹی آئی وفد بغیر پریس کانفرنس
کے واپس روانہ ہو گیا ہے،صحافیوں نے دونوں پارٹیوں سے سوال کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا

صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ نے کبھی بھی خالی ہاتھ نہیں بھیجا چودھری برادران سے ملاقات کے بعد وزیر دفاع اور وزیر خارجہ اسلام آباد روانہ ہو گئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرویز الٰہی سے ملاقات اچھی رہی ،صحافی نے پرویز خٹک سے پوچھا کہ کیا کہیں عمران خان کی حکومت کاپتہ تو نہیں کٹ چکا ، جس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ اللہ نہ کرے۔

ق لیگ کے رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے، جلد فیصلہ ہو جائے گا،آخری فیصلہ چودھری پرویزالٰہی کریں گے

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چوھدری برادران کی اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور شہباز شریف میں سے کسی کے ساتھ آج رات یا کل ملاقات ہو سکتی ہے، ق لیگ نے ابھی تک کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا، جو بھی فیصلہ ہو گا، ق لیگ آخری مراحل میں سامنے لائے گی،

دوسری جانب لاہور سے صحافی حسن رضا نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی کمیٹی وفاقی وزرائ شاہ محمود قریشی پرویز خٹک اور مسلم لیگ ق سے ملاقات کے بعد بغیر کچھ حاصل کئے واپس روانہ، چوہدری پرویز الہی کا انکار جبکہ مونس الہی کا ہاں۔ معاملہ درمیان میں

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

Leave a reply