اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

0
59

تحریک انصاف کا مانسہرہ میں جلسہ ،وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزر ا جلسے میں شریک ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شاندار جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہہ کر جاتا ہوں کہ میں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا،میں جب تقریر کیلئے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال سے ڈیزل کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے،برے اور مشکل وقت میں پوری کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے میں کرکٹ کی دنیا کا سپر اسٹار رہ چکا ہوں،نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوانوں کو سکھانا چاہتا ہوں کہ تباہی اور عظمت کا راستہ کون سا ہے صالح محمد خان کے ضمیر کو خریدنے کیلئے 20 سے 25کروڑ روپے رکھے گئے ،اسلام آباد میں جو منڈی لگی ہوئی ہے اس میں لوگوں کو خریدنے کیلئے 25کروڑ کی آفر کی جارہی ہے، صالح محمد کے پاس بھی 2 راستے تھے کہ وہ پیسے لے کر کہتے کہ عمران خان بہت غلط آدمی ہے،سچ اور حق کا راستہ آسان نہیں بہت مشکل ہوتا ہے،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد پاس کرائی، اب ہر سال 15مارچ اسلامو فوبیا کیخلاف دن منایا جائے گا آزادی رائے کے نام پر مسلمانوں کو تکلیف دی جاتی تھی،گزشتہ 30سال فضل الرحمان سیاست میں ہے اس نے یہ کیوں نہیں کیا،فضل الرحمان 30 سال سے دین کے نام پر سیاست کر رہا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہو و ہ ترقی نہیں کرسکتا،جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ معاشرہ ترقی نہیں کرتا،ین چوہے مل کر میرا شکار کرنا چاہتے ہیں، ہم انہیں شکست دیں گے،یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح عمران خان ان کو این آر او دے، یہ چاہتے ہیں کہ جیسے جنرل مشرف نے ان کو این آر او دیا میں بھی ان کو این آر او دے دوں،اگر میں نے انہیں این آر او دے دیا تو یہ میری پاکستان سے سب سے بڑی غداری ہوگی تین چوہے مل کر مجھے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ہر خاندان کو 10لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی،ہیلتھ انشورنس کے تحت کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے،2کروڑ خاندانوں کو 14ہزار روپے دے رہے ہیں، 2کروڑ خاندانوں کو گھی، آٹے اور چینی پر 30فیصد سبسڈی دے رہے ہیں،20لاکھ خاندانوں کو گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر 20لاکھ روپے دے رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح عمران خان ان کو این آر او دے،ماضی میں ایسے لیڈر آئے جنہوں نے ملک کا پیسہ چور ی کرکے باہر بھیجا، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو دوسروں کا غلام بنادیا،امریکہ کیلئے ہی جنگ لڑ رہے تھے اور وہ ہم پر ڈرون حملے کررہا تھا،یہ اپنی دولت کے غلام ہیں انہوں نے کبھی ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، لیکن ملک کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے،اللہ نے یہ اجازت نہیں دی کہ اچھے اور برے کی جنگ ہو تو آپ کہیں کہ میں نیوٹرل ہوں،ہمارا معاشرہ امر بالمعروف پر نہیں مغربی معاشرہ امر بالمعروف پر چل رہا ہے،ایک بھگوڑا بیماری کا بہانہ کرکے ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا یہ چوہے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ملک کے حالات خراب ہیں، ٹیکس میں تاریخی اضافہ ہوا، گندم،گنے، چاول، آلو اور مکئی کی پیدوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ماضی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہورہی تھی اور آج ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے مزدور نہیں مل رہے آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں 75فیصد اضافہ ہوا ہے،ہر جلسے میں خود کو کہہ کر جاتا ہوں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا اسلام آباد کی منڈی میں ضمیر کے بدلے 25کروڑ تک آفر کی جارہی ہے ایمان والے کو کوئی خرید نہیں سکتا، کوئی ڈرا نہیں سکتا

خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے کہا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے،میں ان سے کہوں گا پہلےعمران خان سے تو نمٹ لو پھر خیبرپختونخوا آنا، خیبر پختونخوا کے کھلاڑی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ،ہم عمران خان کے کھلاڑی ہیںا وران کے ساتھ کھڑے رہیں گے،

وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کو ایک خودمختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے، عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی،لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں،سب نے سندھ ہاوس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہوئی دیکھی، کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے،پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، ہماری جنگ ضمیر فروشوں کیخلاف ہے، کیا لاہوروالے انہی 2 خاندانوں کی غلامی کرنا چاہتے ہیں ؟

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام اور پاکستان کی ناموس کیلئے ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑا ہے،عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں عمران خان نے پاکستان کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا، عمران خان مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا اور ملک بھر کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،کرپٹ ٹولہ اپنی سیاسی موت مرے گا،عمران خان نے پوری ملت اسلامیہ کو متحد کردیا،

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

Leave a reply