پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

0
53

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 مارچ سے 3اپریل تک ملکی سیاست کے اہم دن ہوں گے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا 2 گھنٹے اجلاس ہوا راولپنڈی میں ہونے والے چاروں میچز لاہور میں ہوں گے اپوزیشن اپنا جلسہ کرے گی،27کو عمران خان اپنا جلسہ بھی کریں گے سندھ میں گورنر راج سے متعلق تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا،آصف زرداری نے اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی وزیراعظم نے بھی اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی،ہم پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ہیں،21 سے 24 تک چھٹی ہوگی 23،مارچ کو پریڈ ہوگی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہتا ہوں اپنے علاقوں کو دیکھیں اور وہ واپس آجائیں ،پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز سے اپیل کرتا ہوں واپس آجائیں ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام کا تعین کرلیں تصادم کی طرف معاملہ نہیں جانا چاہیے ، حالات سیاسی تصادم کے متقاضی نہیں ہیں ،یقین دلاتا ہوں سب ارکان آئیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں پوگا، بڑا مسئلہ وزیراعظم کی ریلی اور جلسہ ہے جس میں 10 لاکھ لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے اپوزیشن اور حکمران جماعت مل کر باہمی مشورے سے جلسہ کرے تا کہ تصادم نہ ہوحالات تلخی سے بہتری کی طرف آرہے ہیں

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جو حلالی اور اصلی ہوتا ہے وہ دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، جو نہیں ہوتا وہ ہارس ٹریڈنگ اور ضمیر فروشی کرتا ہے، تمام اتحادیوں اور تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی سے کہتا ہوں کہ واپس آ جاو کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ہمارے پاس بہت دنوں سے اطلاعات ہیں کہ ہمارے 10 سے 12 بندے کہاں ہیں، سندھ ہاوس کو اسٹاک ایکسچینج بنادیا گیا ہے، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری آسٹریلین ٹیم کی حفاظت پر مامور تھی لیکن اب میچز کی منتقلی کے بعد ہماری نفری کی شہر میں نفری کی تعداد بڑھ جائے گی

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

Leave a reply