اپوزیشن کا عدم اعتماد کی تحریک پر جلد ووٹنگ کرانے کا مطالبہ

0
92

اپوزیشن کا عدم اعتماد کی تحریک پر جلد ووٹنگ کرانے کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

نوید قمر اور ایاز صادق سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچے اپوزیشن اراکین نے اجلاس بلانے سے متعلق ریکوزیشن پر بات چیت کی، اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی گفتگو کی گئی

عدم اعتماد پرجلد ووٹنگ کےلیے اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی ،اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر جلد ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں،تحریک عدم اعتماد کو پہلے روز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے، رولز کا تقاضہ ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی ممبران کے درمیان عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس تقسیم کرتے ہیں ،ابھی تک سیکرٹری قومی اسمبلی نے قرارداد کا نوٹس اراکین اسمبلی میں تقسیم نہیں کیا

ترجمان اسپیکر کا کہنا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ آئینی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں،اسپیکر آئین اور اسمبلی قواعد و ضوابط میں تفویص اختیارات کے تحت اجلاس طلب کریں گے،اسپیکر آئین اور اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی کارروائی عمل میں لائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی منشا کے مطابق اسمبلی کی کاروائی چلانے کا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائیگا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیئثت کیا ہے کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سندھ میں ایس ایس یو کے 400 اہلکار بشمول ڈی آئی جی گمشدہ ہیں.اطلاعات ہیں کمانڈوز کو صوبے کی حدود سے نکال کر اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے. سندھ میں سیکیورٹی الرٹ کے باوجود فورسز کو غیر ضروری مقامات پر منتقل کرنا تشویشناک ہے. شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کو سندھ میں ڈیوٹی سرانجام دینی چاہیے. بتایا جائے آفسران کو کس قانون کے تحت اسلام آباد سندھ ہاؤس کی رکھوالی کیلئے بھیجا گیا؟ کراچی میں ناگہانی دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا تو زمہ دار وزیر اعلیٰ، آئی جی ہونگے.شہر کے امن کیلئے اہلکاروں کو فوری کراچی منتقل کیا جائے.

قبل ازیں ن لیگی رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہر اراکینِ اسمبلی کا ووٹ ڈالنا ایک آئینی حق ہے، عمران نیازی ایوان کا اعتماد کھوچکا ہے، اگر کسی سول ادارے نے عمران نیازی کے کہنے پر کوئی بھی غیر قانونی حربہ استعمال کیا تو متحدہ اپوزیشن عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اس کو کٹہرے میں لےکر آئیں گے اور اس کو مثال بنائیں گے۔

واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے باغی اراکین سامنے آ چکے ہیں اور انہوں نے سندھ ہاؤس میں رہائش اختیار کر رکھی ہے، سندھ ہاؤس میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے کسی کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی پیسے لئے ہیں، تحریک انصاف کے باغی اراکین سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی سر جوڑ لیا ہے اور فوری اجلاس بلایا جس میں شیخ رشید نے انہیں گورنر راج سندھ میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا، تا ہم ابھی تک اجلاس جاری ہے اور کوئی بھی فیصلہ متوقع ہے

دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس میں تعداد 12 نہیں بلکہ 24 ہے اس بات کا انکشاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین ہیں جن کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے، مزید اراکین بھی آنے کو تیار ہیں،اراکین ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ان پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،خان صاحب سے اختلاف ہے اس لیے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی ہمیں گھوڑے اور خچر کہا جارہا ہے ان سے اچھائی کی کیا امید ہے،

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

https://baaghitv.com/sheikh-rasheed-door-door-tak-nazar-nahi-aaen-gaya/

Leave a reply