عمران خان ہمت ہے تو کر کے دکھاؤ، بلاول کا چیلنج

0
61

عمران خان ہمت ہے تو کر کے دکھاؤ، بلاول کا چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو بڑی دھمکی دے ڈالی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، عمران خان، کل نہیں آج لگاؤ، ان شاء اللہ ہم سب اسلام آباد آ کر آپ کو جواب دیں گے

قبل ازیں وزیر توانائی سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ شیخ رشید لال مسجد آپریشن کے وقت پرویز مشرف کی کابینہ میں تھے

وزیر توانائی سندھ اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دینے والے دور دور تک نظر نہیں آئیں گے،شیخ رشید لال مسجد آپریشن کا سارا الزام پرویزمشرف پر ڈال کر خود بھاگ گئے پاکستان کا آئین کسی صوبے میں گورنر راج لگانے کی اجازت نہیں دیتا، سندھ میں گورنر راج لگانے کی کوشش کی گئی تو سندھ کی مزاحمت کریں گے،

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عزت سے گھر جانے کا مفت مشورہ آج بھی دے رہے ہیں، اسد قیصر اسپیکر کے منصب کی لاج رکھیں، اسد قیصر کے بیانات اسپیکر کے منصب کی توہین ہے، اسپیکر کے تاخیری حربوں سے وزیراعظم بچ نہیں پائیں گےاسپیکر جتنی تاخیر کریں گے عدم اعتماد کرنے والے ممبران کی تعداد بڑھے گی،

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کھیل یقینی طور پر ختم ہو چکا ہے،ماورائے آئین طریقے سے عہدے پر رہنے کی کوشش ملک کو بدتر بحران میں ڈال دے گی،پاکستان کا ڈیفالٹ موڈ ہمیشہ جمہوری ہے،ایسا منصوبہ نہیں جو سیاسی طور پر قابل عمل میراث چھوڑ جائے،لوگوں کو مزید تکلیف سہنے کی ضرورت نہیں

قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کے بیان کی مذمت کی ہے، سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ سندھ میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ اور الزامات پر گورنر راج کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا، ملک میں خراب سیاسی صورتحال کے دوران گورنر راج کا نفاذ تباہ کن ہو گا،بار کونسلز حکومت کی جانب سے غیر جمہوری اقدامات کی مخالفت کرتی ہیں،

دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا تماشہ پہلے ہی چل رہا تھا۔ اب نیا تماشہ شروع ہے حکمرانوں کو آئین و قانون کی پرواہ نہیں اقتدار بچانے کے لئے ہر ہتھکنڈا اپنایا جارہا ، کچھ بھی کرلیں اقتدار بچنے والا نہیں چوری شدہ الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کے حالت بد سے بد ترین کردی وزیر اعظم دھمکا رہا کہ پارلیمان میں نہیں جانے دونگا پارلیمان جائیں گے اور آئینی طریقے سے ووٹ دینگے جو بدنامی سیاست کی کی ہے عوام اسکا فیصلہ کریں گے کرپشن پکڑنے کا نظام موجود ہے عدالتوں میں جاکر لوگوں کی باتیں سنیں نیب کس طرح تنگ کرتی ہے ملک کا کرپٹ ترین ادارہ نیب بن گیا ہےچیئرمین نیب بتائیں چار برسوں میں کتنے سیاستدانوں کا احتساب کیا انکا کام لوگوں پر جعلے مقدمہ بنانا اور پیسے پکڑنا ہے سندھ کو دھمکی دی کہ گورنر راج لگانے کی گورنر راج لگانا تو پنجاب میں لگائیں اسلام آباد میں بیس سے زائد اراکین نے عمران خان کے خلاف بیان دیا حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا چاہتے ہیں شفاف الیکشن ہوں اور عوام کو اپنے نمائندے چننے دیں اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں جمہوریت توڑنے پر آرٹیکل چھ لگتا ہے حکومت اس وقت ایک ارب دینے کو تیار ہیں ایسی کوئی مثال نہیں کہ اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے

واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے باغی اراکین سامنے آ چکے ہیں اور انہوں نے سندھ ہاؤس میں رہائش اختیار کر رکھی ہے، سندھ ہاؤس میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے کسی کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی پیسے لئے ہیں، تحریک انصاف کے باغی اراکین سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی سر جوڑ لیا ہے اور فوری اجلاس بلایا جس میں شیخ رشید نے انہیں گورنر راج سندھ میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا، تا ہم ابھی تک اجلاس جاری ہے اور کوئی بھی فیصلہ متوقع ہے

دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس میں تعداد 12 نہیں بلکہ 24 ہے اس بات کا انکشاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین ہیں جن کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے، مزید اراکین بھی آنے کو تیار ہیں،اراکین ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ان پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،خان صاحب سے اختلاف ہے اس لیے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی ہمیں گھوڑے اور خچر کہا جارہا ہے ان سے اچھائی کی کیا امید ہے،

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

Leave a reply