وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

0
87
اسلام آباد میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 9065 وارداتیں ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے

اپوزیشن جماعتیں مختلف شہروں سے کارکنان کولائیں گی اور اسلام آباد میں جلسہ ہو گا،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے،جے یوآئی مارچ کے شرکاجنوبی وزیرستان، درازندہ، ٹانک انٹر چینج پر جمع ہونگے مولانا فضل الرحمان عبد الخیل سے قافلہ کی صورت میں مارچ میں شریک ہونگے ن لیگی رہنما مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے قافلے کی قیادت کریں گے، شہر قائد سے بھی مہنگائی مکاؤ مارچ چل پڑا ہے، جمعیت علما اسلام آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جے یو آئی کارکنان بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ،جے یو آئی ف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو سیکیورٹی کیلئے دوسری درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایچ نائن میں پرامن جلسہ ہوگا سڑک بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں

مسلم لیگ ن آج لاہور سے مہنگائی مکاو لانگ مارچ کا آغازکرے گی حمزہ شہباز اور مریم نواز لانگ مارچ کی قیادت کریں گے حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں مارچ ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون سے روانہ ہو گا لاہور سے قافلے اور ریلیاں ماڈل ٹاؤن پہنچیں گی جہاں سے قافلہ فیروز پور روڈ سے ہوتا ہوا داتا دربار پہنچے گا۔ مسلم لیگ ن کے دو حلقوں کو داتا دربار پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور بلال یاسین کے حلقے کے کارکنان کو داتا دربار پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غزالی سلیم بٹ اور سمیع اللہ خان کارکنان کے ہمراہ شاہدرہ میں موجود ہوں گے۔ مسلم لیگ ن لاہور کے کارکنان گوجرانوالا تک جائیں گے ن لیگ نے پی ڈی ایم جلسے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست بھی دے دی۔ رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کا لانگ مارچ براستہ جی ٹی روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے آئے گا لانگ مارچ 28 کی شام پشاور موڑ جی نائن پہنچے گا۔ پی ڈی ایم کا مشترکہ جلسہ 28 مارچ کی شام سرینگر ہائی وے پشاور موڑ پر ہوگا

اسلام آباد میں جلسوں اور مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے کنیٹینرز بھی پہنچ گئے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور مارچ کی سیکیورٹی اور روٹس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی تیاریاں مکمل ہیں دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں تاہم ابھی سڑکوں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے اسلام آباد میں جلسوں اوراحتجاج کے پیش نظرپنجاب اور خیبرپختونخوا سے پولیس کی اضافی نفری لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی بلائی جائے گی۔

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں زونل ایس پیز اور ایس ایس پی سید علی اکبر شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن کے جلسوں کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سلام آباد پولیس کے مطابق 2ہزار سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکارجلسے جلوس اور ریلیوں کے راستوں پر تعینات ہوں گے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں 26 مارچ کو سیاسی جماعت کے متوقع جلسہ کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کیا گیا ہے،
ممنوعہ علاقہ جات .
پروجیکٹ موڑ سری نگر ہائی وے .
پشاور موڑ انڈرپاس سرینگر ہائی وے .
ایکسپریس چوک جناح ایونیو .
ایجوکیشن چوک ایچ ایٹ .
ڈھوکری چوک سرینگر ہائی وے .
شہری آمدورفت کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں . ریڈ زون آنے جانے کے لیے سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں . نیو ائیرپورٹ ،پشاور جی ٹی روڈ ،کے لیے 26 نمبر چونگی ،جی 13 سے مارگلہ روڈ استعمال کرکے اسلام آباد آ سکیں گے . نسٹ یونیورسٹی ،اسلامک یونیورسٹی ،نیشنل پولیس اکیڈمی اور پولیس لائن جانے کے لیے جی الیون پولیس لائن ٹرن استعمال کریں . مری بھارہ کہوسے موٹروے ،پشاور اور نیو ائیرپورٹ جانے والے ،براستہ مری روڈ ،راول ڈیم چوک ،ترامڑی چوک ، کھنہ کور ال سے ہوتے ہوئے راولپنڈی صدر روڈ سےآجا سکتے ہیں . اسلام آباد سے راولپنڈی آنے جانے کے لیے براستہ فیصل ایونیو ،نائنتھ ایونیو ،مارگلہ روڈ ،مری روڈ استعمال کریں . پشاور جی ٹی روڈ اور موٹروے سے آنے والے شرکاء براستہ 26 نمبر چونگی سری نگر ہائی وے ،اسلام آباد چوک ،پروجیکٹ موڑ ،جی نائن ٹرن سے پشاور موڑ کے ساتھ مخصوص پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں . لاہور جی ٹی روڈ راولپنڈی سٹی سے جلسہ میں شرکت کے لیے آنے والے براستہ اسٹیڈیم روڈ ،آئ جے پی روڈ ،اور نائنتھ ایونیو پشاور موڑ بازار کے ساتھ مقرر کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریں . کشمیر ،مری اور بارہ کہو سے آنے والے شرکاء براستہ راول ڈیم ،مری روڈ ،فیض آباد ،آئ جے پی روڈ ،اور نائنتھ ایونیو اپنی گاڑیوں کو مقرر کردہ پارکنگ میں پارک کر کے جلسہ گاہ میں شریک ہوں گے . زیرو پوائنٹ تا پشاور موڑ فلائی اوور اور نائنتھ ایونیو چوک تک روڈ پر پارکنگ ممنوع ہے . کسی بھی قسم کی ٹریفک کا ریڈ زون میں داخلہ بند ہے . آئی ٹی پی ریڈیو اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو اسلام آباد کی ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا . مزید معلومات کے لئے 0519262234، 03342874287, اور ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کیا جا سکتا ہے .

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

Leave a reply