10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

0
40
عمران نیازی صرف بنی گالہ کا چیف آف سٹاف لگا سکتے ہیں،پلوشہ خان

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے،ملک کو خطرناک حالات پر پہنچانے والا اعلیٰ عہدے پر بیٹھا ہے،

روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم منحرف اراکین کو ہراساں کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں وزیر اعظم سے پارلیمنٹ میں اپنے لوگ پورے نہیں ہوتے،حکمران 10 لاکھ لوگ جمع کرنے چلے ہیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صورتحال بگڑتی جارہی ہے،پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیا اور اپنا موقف سب کے سامنے رکھا،وزیر اعظم مہربانی کریں ہم پر رحم کریں اور ہماری جان چھوڑیں

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سازش کس کی ایما پر ہو رہی ہے؟ 10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟کیا ریاست خرچہ برداشت کرے گی؟ وزیر داخلہ نے راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کیا،ایبسلوٹلی ناٹ کے بینرز لگائے گئے ہیں جب امریکہ نے اڈے مانگے ہی نہیں تو ایبسلوٹلی ناٹ کس بات پر؟بھارت نے میزائل داغا عمرا ن خان نے اس کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی وہ جماعت جو فارن فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکی 10 لاکھ کا خرچہ کہاں سے اٹھا رہی ہے عمران نیازی نے اقتدار کی ہوس میں انڈیا کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی اور ہندوستان کے اخبارات کے ساتھ ساتھ تمام چینلز اس بات پر خوشیاں منا رہی ہیں میں کبھی کسی فورم پر دشمن ملک کی خارجہ پالیسی کی تعریف نہیں کرونگی

قبل ازیں راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس پر حملے کے ذمہ دار وزیراعظم اور وزیر داخلہ ہیں،شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، فرخ حبیب ٹائیگر فورس کو ہدایات دیتے ہیں، سندھ ھاوس پر حملے کی منصوبہ بندی وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ہوئی ،عمران نیازی نے سندھ پر حملہ کیا ہے عمران خان سندھ کو نفرت کی نظر سے دیکھتے ہیں، عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں غیر آئینی، اور غیر قانونی وزیراعظم ہیں

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں حکومت کو شکست ہوگئی ہے حکومت عدم اعتماد کے معاملے میں تاخیر کررہی ہے ،حکمران آئینی اور جمہوری جنگ ہاررہے ہیں،گزشتہ روز بھی حکمرانوں نے اجلاس میں فرار اختیار کی حکمران کارڈ ،پتے اور حق و باطل کی جنگ جیسی مضحکہ باتیں کررہے ہیں، حکومت دھاندلی کا منصوبہ بنارہی ہے ساڑھے 3سال پی ٹی آئی نے کوئی اطمینان بخش کام نہیں کیا،شیخ رشید کون سے الیکشن کی باتیں کررہے ہیں،عدم اعتماد سے تو بھاگ رہےہیں،وزیراعظم پارلیمنٹ کی لڑائی کو سڑکوں پر لے جانے پر تلے ہوئے ہیں اپنی حکومت کو بچانے کے لیے آئین کو پامال کرنا ان کی ذہنی حالت کی عکاس کرتا ہے، انا پرست عمران خان کے لیے اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے اسپیکر کو چاہیے وہ وزیراعظم کو بچانے کی کوششیں بند کریں،تاخیری حربے اب وزیراعظم کو نہیں بچا پائیں گے،

ن لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شیخ رشید الیکشن کی بات کس بنیاد پر کررہے ہیں؟ کل تک تو معاملہ کچھ اور تھا آج الیکشن کی جانب جانے کی بات گئی کیا شیخ رشید کے کہنے پر انتخابات ہوجائیں گے؟عدم اعتماد کے معاملے پر تو حکمران آتے ہی نہیں حکمران کے پاس تو موقع تھا 14دن بعد اجلاس بلاتے مہنگائی کےخلاف اقدامات نہیں کیے گئے

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

Leave a reply