ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

0
68

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو پاراچنار کو دوسرا لاڑکانہ سمجھتی تھیں

پاراچنار میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے عوام کو سلام پیش کرتاہوں پاراچنار کے عوام کا شکرگزارہوں بتا نہیں سکتا کتنا انتظار تھا کہ پاراچنار جاکر عوام سے مل سکوں پاراچنار کے عوام کے پاس بار بار آئیں گے بینظیراورذوالفقار بھٹوکے مشن کو آگے لے کر جانا چاہتا ہوں،قائد عوام پاراچنارکواپنا آبائی علاقہ کہتے تھے ،ہم قائدعوام کے وارث ہیں، ھم شھید ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریئے پر سیاست کرنا چاھتے ہین ،ہم ظالموں اور ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،ہم نے پہلے دن سے دھاندلی زدہ حکومت کو تسلیم نہیں کیا عمران خان عوام کے نہیں کسی اور کے وزیر اعظم ہیں،ہم نے جب سلیکٹڈ کا نام دیا تو وہ تالیاں بجا رہے تھے،یہ مدینہ کی ریاست نہیں اس کی توہین ہے عمران خان کی ریاست میں غیرمناسب زبان استعمال کی جاتی ہے یہ کیسی ریاست ہے جس میں امیروں کے لیے ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دی جاتی ہے،کسان صبح سے شام تک محنت کرتا ہے اور خالی پیٹ سوجاتا ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنا کر ملک کے ساتھ ظلم کیا گیا ،کیا مدینہ کی ریاست میں جھوٹ کی اجازت ہے؟یہ کیسی مدینہ.کی ریاست ہے جہاں نوکریاں دینے کا کہہ کر نوجوانوں سے روزگار چھین لیا گیا٬ پارا چنار میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کتنے گھر بنائے گئے ہیں آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے گئے وہ عوام کے مفاد میں نہیں تھے ،اس ملک کی معاشی خود مختاری پر سودا کیا گیا٬عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کروں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا،ہم پہلے دن سے اس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کرتے رہے اور کہتے رہے کہ آپکی حکومت کی نالائقی کا بوجھ عوام کو اُٹھانا پڑے گا٬ معاشی پالیسی کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی ،غربت کا سامنا ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہے ہیں عمران خان نے معیشت تباہ کی ہے ،کسانوں کے لیے سبسڈی کا مطالبہ کیا توکہا گیا پیسہ نہیں ہے،بجٹ میں پسندیدہ لوگوں کے لیے اربوں کی سبسڈی دی گئی، اے ٹی ایمز کے لیے اربوں کی ایمنسٹی اسکیم دے دی گئی،میں پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر ذاتی حملہ نہیں کرتا،قدرتی آفات کے لیے امداد پر بھی ٹیکس عائد ہوا ،اسپتالوں کے لیےعطیات پر بھی ٹیکس لگائے ہیں بجٹ میں بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگادیا گیا،پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کی جماعت ہے حکمرانوں کاہروعدہ جھوٹ ہے اگرجنگ ہار رہے ہیں تو کیا گالی دینا مناسب بات ہے؟میں نے سب کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم میں جمع کیا استعفیٰ کے معاملے میں اپوزیشن ایک طرف اورمیں دوسری طرف تھا،میں نے کہا کہ استعفیٰ مت دیں ،حکمرانوں کو کھلا میدان نہیں دیں گے ،ضمنی انتخابات میں بھی میں نے کہا کہ میدان مت چھوڑیں ،جب اپوزیشن نے میری بات مانی تو ضمنی انتخابات کا منظرسب نے دیکھا، ساتھیوں نے کہا عمرا ن خان کے پیچھے سہولت کار ہیں،سینیٹ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کرنے سے انکار کیا،ہم نے کہا احتجاج ضرور کریں لیکن پارلیمان اصل میدان ہے،ہم جب پارلیمان میں آ گئے تو عمرا ن خان کوسب نے دیکھ لیا، ہم نے چند کارڈ دکھا کر ثابت کردیا کہ عمران خان کمزور ہیں،3سال پہلے اپوزیشن کی سیاست سے موازنہ کریں،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی اکثریت کھو چکے ہیں ،یہ کیسےکپتان ہیں جو پچ چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، ہمیں چیلنج کیا گیا کہ عدم اعتماد لاو جب ہم میدان میں آگئے تویہ بھاگ گئے،ہم 8 مارچ سے عدم اعتماد جمع کرچکے ہیں عمران خان اچھے کھلاڑی بن کراسپورٹس اسپرٹ دکھائیں ،عمران خان جلسہ جلسہ کھیل رہے ہیں،پارلیمنٹ میں ایم این ایز لے کر آجائیں ہم مان لیں گے،اقتدار بچانے کے لیے پاکستان کو تباہ کیاجارہاہے،عمران خان نے پہلے دن سے ملکی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا عمرا ن خان جلسے میں بھارتی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں مرا ن خان نے کشمیر پر حملے کے وقت پارلیمنٹ میں کہا میں کیا کروں،اگرعمرا ن خان کو معلوم نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے تو عہدہ چھوڑ دیتے،عمران خان کشمیرکا وکیل بنتے بنتے کلبھوشن کا وکیل بن گیا،خیبر پختونخوا سے بلوچستان تک دہشت گردی کا سامنا ہے،عمران خان دہشت گردوں سے مذاکرات کی بھیگ مانگتےر ہے اگر کسی سے مذاکرات کرنے تھے تو پارلیمنٹ میں بات کرتے ،عمران خان نیب نیب کرکے اپوزیشن کا پیچھا کرتے رہے ،کیس ثابت نہ کرسکیں عوام کے حکم سے کام کریں گے، کٹھ پتلی کو عوام پہچان چکی ہے، خیبرپختونخوا میں انسداد کرپشن کے ادارے کو بند کرا دیا گیا،عالمی ادارے کے رپورٹ کے مطابق موجودہ دورمیں پاکستان میں زیادہ کرپشن ہوئی ہے،عمران خان کرکٹ کے کھلونے بیچ کر تو کچن نہیں چلا رہے عمران خان جھوٹ بولنا بند کریں ورنہ ہم سچ بولنا شروع کریں گے،فارن فنڈنگ کیس میں ملوث شخص کیسے بیرونی ایجنٹ کا الزام لگاسکتا ہے،سلیکٹر اگر کہے کہ سلیکشن ہمارا کام نہیں تو خوش آئند بات ہے،ہرادارہ قانونی اور آئینی ادارے میں رہ کر کام کرے،عمران خان ہر ادار ے کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کررہے ہیں،آئندہ انتخابا ت شفاف ہوں گے اور کوئی ادارہ متنازعہ نہیں ہوگا،یہ ادارے کسی ایک شخص کے نہیں ، عوام کے ہیں ہم کسی کو اداروں کو متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،دوسروں کو جانور کہنے والے خود جانور ہیں عمران خان جنگل کے قانون کے خواہاں ہیں جو ہم نہیں بننے دیں گے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سچ کا جواب نہیں دیں سکتے اور کہتے ہیں بلاول کو اردو نہیں آتی عمران خان نے میرے ناشتے کے بلوں تک کی تحقیقات کرا دی میری اردو کمزور ہے،آپ کی 70سال کی عمر میں اردو خراب ہے،مجھے اردو سکھانے سے پہلے اپنے بچوں کو سکھا دیں ،مولانا فضل الرحمان اور ہماری جماعت کے سیاسی اختلافات رہے ہیں ،ہماری طرف سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوئی عمران خان نے ملک میں ڈیز ل مہنگا کردیا ،ڈیز ل کہنے والا خود ڈیزل ہیں،عمران خان نے کہا کہ ہمیں او آئی سی تک وقت دیں عمران خان اب 27مارچ کے جلسے تک مہلت مانگ رہے ہیں جو وقت کے ظالم کے سامنے کھڑا ہوتا ہے ہم اسے ہیرو مانتے ہیں عمران خان کو لگ پتہ جائے گا کہ سہولت کار کے بغیر وہ کیا ہیں،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کے مشیران سے ملاقات ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور طوری بنگش قبائل کے مشیران کے درمیان علاقے کی سیاسی و سماجی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور امام بارگاہ میں پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور امام بارگاہ میں شہید ہونے والے پاراچنار کے پروفیسر ظفر علی، اختر حسین، ناصر علی، مظاہر حسین بنگش کے لواحقین سے تعزیت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور امام بارگاہ میں شہید ہونے والے پاراچنار کے جابر حسین بنگش، فہیم عباس، علی آغا خوشی، اکبر خوشی، عید محمد خوشی کے لواحقین سے تعزیت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور امام بارگاہ میں شہید ہونے والے پاراچنار کے عارف حسین خوشی، نذیر حسین خوشی، ضابط حسین خوشی، ڈاکٹر اسد، عبدالعلی اور عتیق حسین کے لواحقین سے بھی تعزیت کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انجمن حسینہ کے صدر عنایت طوری، تحریک حسینی کے صدر آغا سید تجمل حسین اور شہدا کے خاندانوں سے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد۔متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب،اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے جس میں بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد محمود، سردار اختر مینگل سمیت دیگر شریک ہوں گے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق مشاورت ہوگی،اجلاس میں عدم اعتماد کے روز ایوان کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

 

Leave a reply