رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں 10 اسپتال اور 82 مراکز صحت تیار

0
37

مکہ مکرمہ: رمضان المبارک کے دوران 10 اسپتال اور 82 تیار کئے گئے ہیں-

باغی ٹی عی : عرب نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر نے رمضان المبارک کے مقدس موسم کے لیے اپنی مکمل تیاریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق مکہ مکرمہ میں10 اسپتالوں اور 82 مراکز صحت کا انتظام کیا گیا ہے جو ہنگامی بنیادوں پرمریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں مدد کریں گے۔

پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل جبکہ عیدالفطر 3 مئی 2022 کو ہوگی،رویت ہلال…

محکمہ صحت کے مطابق ان اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ مسجد الحرام کے شمالی جانب شاہ عبداللہ گیٹ کے سامنے واقع عظیم الشان مسجد میں زائرین اور معتمرین کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیےایک بڑا اسپتال قائم کیا گیا ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

علاوہ ازیں میڈیکل کمپلیکس کی راہداریوں میں تین ہنگامی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں اور یہ سب ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جدید ترین آلات سے لیس ہیں جبکہ 5 موبائل کلینکس جن میں مربوط طبی ٹیمیں شامل ہوں گی بھی زائرین اور رمضان کے دوران روزداروں کےلیے موجود رہیں گی۔ یہ موبائل کلینکس وسطی مکہ معظمہ اور مکہ مکرمہ کے داخلی راستے پر تقسیم کیے گئے ہیں، تاکہ لوگوں کو صحت کی خدمات فراہم کی جاسکیں چوبیس گھنٹے چار مختلف ٹیمیں چھ گھنٹے کی شفٹ پر کام کریں گی۔

مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

مکہ مکرمہ میں النور سپیشلسٹ اسپتال،شاہ فیصل اسپتال، کنگ عبدالعزیز اسپتال، حرا جنرل اسپتال، ابن سینا اسپتال، اجیاد اسپتال، میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال اور شمالی مکہ کے سیکٹر (خلیص – الکامل) اسپتال تمام طبی معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

Leave a reply