ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ بانی رکن تحریک انصاف اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی

0
37

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛بانی رہنماء تحریک انصاف اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کرلی ہے. دراصل یہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل میں ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی ہے. واضح رہے کہ اکبر ایس بابر نے اپیل میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی، جب کہ پی ٹی آئی نے اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی مخالفت کی تھی۔

تحریک انصاف کے بانی رکن اور ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فریق اکبر ایس بابر نے 17 اگست کو اسلام آباد ہوئی کورٹ میں دائر پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کے لئے باضابطہ درخواست دائر کی تھی۔ اکبر ایس بابر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ممبر اور کیس کا شکایت کنندہ ہوں، پی ٹی آئی کی پٹیشن میں میرا ذکر موجود ہے لیکن مجھے فریق نہیں بنایا۔ اکبر ایس بابر نے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ”کلین ہینڈز“ کے ساتھ عدالت نہیں آئی، مجھے لارجر بنچ کے سامنے کیس میں فریق بنایا جائے۔

خیال رہے کہ 24 اگست کوپی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ تو اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس میں فریق بننے کی استدعا کی، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے مخالفت کردی۔ پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کا کردار صرف ایک اطلاع دینے والے کا ہے۔ وہ کیس سن تو سکتے ہیں فریق نہیں بن سکتے، میں ان کی درخواست پر جواب جمع کراؤں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کا جواب آ جائے تو پھر دیکھیں گے۔ جبکہ رواں ماہ 10 اگست کو تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کا 2 اگست فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کےلیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

Leave a reply