تحریک انصاف کے بانی اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکر یٹریٹ پہنچ گئے

0
166

تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر شیر بابر 13 سال بعد پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچ گئے ،اکبر بابر پارٹی کے بانی راہنماﺅں کے ہمراہ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچے ہے، جہاں انہوں نے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی معلومات لینے آیا ہوں، اکبر ایس بابر کی میڈیا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کاغذات نامزدگی، ووٹرلسٹ، الیکشن کے طریقہ کار کی معلومات حاصل کرنی ہیں، کئی بانی ارکان الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں.کل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں، دوسری جانب تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا آغاز ہوگیا ہے اور کاغذات نامزدگی کی وصول کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے، چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔کاغذات نامزدگی میں پارٹی کے مرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہرعلی خان کے تجویز کنندہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن ان کے تائید کنندہ میں شامل ہیں۔

Leave a reply