پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے بھی لاہور گجرانوالہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والے گینگ ریپ کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرمایا علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھائے کہ ایک مرتبہ پھر ہم یہاں ہیں ، کیوں ہمیں ان تمام بھیانک واقعات کے خلاف احتجاج کرنا پڑا؟ ہم کیوں محفوظ نہیں ہیں؟ ہمیں کیوں کیوں بحیثیت خواتین ہمیں اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈرنا پڑتا ہے ؟ کیوں کوئی قانون نافذ نہیں کیا گیا ہے؟
https://www.instagram.com/p/CFB6CpsnS3F/?utm_source=ig_embed
مایا علی نے لکھا کہ ان معاملات کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس مقصد کی جڑ تک پہنچ سکیں ، تاکہ ہمیں اسی چیز کے لئے احتجاج نہ کرنا پڑے-
اپنے پیغام میں مایا علی نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر تحریر تھا کہ اکیلی عورت ذمہ داری ہوتی ہےموقع نہیں۔