50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ اہم سنگ میل ، کم آمدنی والے طبقہ کو اپنے گھر ملیں گے،مومنہ وحید

0
89

50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ اہم سنگ میل ، کم آمدنی والے طبقہ کو اپنے گھر ملیں گے،مومنہ وحید

لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے، 10 سالہ لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں پیسے کی کمی ہے، اس منصوبے سے جہاں کم آمدنی والے طبقہ کو اپنے گھر ملیں گے وہاں ملک کی 40 صنعتوں کو براہ راست فائدہ ہو گا اور نوجوانوں کوروزگار ملے گا، نیا پاکستان ہاءوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی ون ونڈو آپریشن کے تحت تعمیراتی کمپنیوں سمیت دیگر کے مسائل حل کر رہی ہے ۔ پاکستان میں گھر بنانے کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضے دیئے جانے کی شرح 0;46;2 فیصد ہے، گزشتہ دس سال کی لوٹ مار کے باعث ملکی خزانہ میں پیسے نہیں ہیں ، ہمارے پاس کیش کی کمی ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ ہے ۔ یو این او پی ایس اور ایس ایچ ایس کی شمولیت سے اس منصوبے میں بہت مدد ملے گی ۔ یہ منصوبہ بڑے پیمانے پر شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاءوسنگ سکیم کے تحت جو منصوبہ شروع کئے جائیں گے ان میں پاکستانی وسائل استعمال ہوں گے ۔ محنت کش بھی پاکستانی ہوں گے اور تعمیراتی سامان بھی کوشش کی جائے گی کہ پاکستان کا ہی ہو ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس منصوبے سے ہ میں دو فوائد حاصل ہوں گے، ایک یہ کہ بے گھر لوگوں کو گھر ملیں گے اور دوسرا اس سے ہاءوسنگ سے متعلقہ تمام صنعتوں کو فروغ حاصل ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہی لوگ گھر بناسکتے ہیں جن کے پاس نقد رقم موجود ہو، عوام کی اکثریت کے پاس گھر بنانے کیلئے پیسہ نہیں ہے، ملک میں سوا کروڑ گھروں کی قلت ہے، ملکی قوانین ایسے ہیں کہ بینک اس سلسلے میں عام آدمی کو قرض فراہم نہیں کرتے اس لئے ہم نے قوانین کو بھی بہتر بنایا ہے ۔ اس حوالے سے تمام قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ بینکنگ کا شعبہ گھر بنانے کیلئے لوگوں کو قرضے دے ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply