تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کے جذبے بلند ہیں ،

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے بات ہوئی کہ فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کی گئی ،قلم کی جنبش کے ذریعے ہمارے سیٹوں پر کٹ لگایا گیا، 2 مارچ کو مختلف پارٹیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، ملکی تاریخ میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں ہوئی، عوام کے ووٹ پر شب خون مارا گیا ، عوام نے پی ٹی آئی کو دیا ہے، لودھراں میں بھی ہمارے ایم این اے کو ہرایا گیا ،ہم انتخابات کے نتائج کے خلاف آخری دم تک احتجاج کریں گے ،عوام کا مینڈیٹ ہے جسے چوری کیا گیا اور یہ مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے کیے عامر ڈوگر کا منتخب کیا گیا ، ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ کے لئے مالاکنڈ سے نومنتخب ممبر جنید خان کو نامزد کیا ہے ،جیت پی ٹی آئی کی ہو گی، قائد نے ایک چیز سیکھائی کے آخری دم تک لڑنا ہے ، فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں، ہم آخری دم تک لڑیں گے،

29 فروری کو ہم حلف لینے جائیں گے،شیر افضل مروت
تحریک انصاف کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے خط کے حوالے سے ہمارا موقف ہے کہ آج خط لکھ دیا جائے گا ، 29 فروری کو ہم حلف لینے جائیں گے، جمہوری قوتوں پر خان صاحب نے احتجاج کے لیے زور دیا ہے ، پاکستان اور ملک بھر میں پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو احتجاج کی دعوت دی ہے، بانی پی ٹی آئی سے پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر بھی بات ہوئی،تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سینیٹ کے الیکشن اور ضمنی الیکشن میں کام آئیں گے۔ ہمیں اب مشکلوں کی عادت ہوگئی ہے۔ ہم گھر سے نکلتے ہیں تو ہر قسم کی پریشانی تکلیف مصیبت کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوتے ہیں ،مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہمارے اتحاد کے کوئی معاملات نہیں چل رہے۔ ہم چاہتے تھے کہ وہ ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں لیکن وہ شامل نہیں ہوئے۔ مولانا فضل الرحمن کیساتھ ملاقات کو ورکرز کیطرف سے ستائش کی نظر سے نہیں دیکھا گیا ،ہم نے پنجاب کے ان تمام دھاندلی والے حلقوں کے چیلنج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر اپنی جان چھڑا رہی ہے، ہمیں کہتے ہیں کہ آپ ٹربیونل میں جائیں،ملک بھر میں تحریک انصاف کے میڈینٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہم پہلے بھی اس پر احتجاج کر چکے ہیں، ہمارے امیدواروں کے حتمی نتائج آنے کے بعد دوسرے امیدواروں کو جتوایا گیا ہے،

جی ڈی اے، تحریک لبیک اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے،اسد قیصر
اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات کرنے کی ہدایت کی گئی ، ون پوائنٹ ایجنڈ ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا مکمل طور پرمستقل خاتمہ ہو ، جی ڈی اے، تحریک لبیک پاکستان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے ،مریم نواز جو کل وزیراعلی بنی ہے اس کو کون مانے گا لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا ، ہم چاہتے ہیں کہ لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے ، ہم مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ،ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ اور قانون کی حکمرانی ہو ،حکمرانی کے حوالے سے بند کمروں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گے ،حلف اٹھانے کے حوالے سے کل ہماری پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے ، ہماری جدوجہد قانون اور آئین کے مطابق ہے، لوگوں سے درخواست ہے کہ پرامن احتجاج کریں،

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا صدر مملکت کا کام ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر ہی نہیں سکتا ، جاتی امرا کے لاڈلے کی بیٹی کا وزیراعلی بننا غیر قانونی ہے ، جب صوبائی اسمبلی کا کورم ہی مکمل نہیں تو کس طرح قائد ایوان کا انتخاب ہوا ،

مریم نواز کو اس لئے مبارکباد نہیں دی کیونکہ پہلے وہ اپنی سیٹ تو جیتیں،علی محمد خان
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ قوم کے حق پر ڈالا ڈالا گیا ہے ،غریب کا آخری ہتھیار اس کا ووٹ ہے ، غریب آدمی سوچتا ہے اپنے ووٹ سے ملک ٹھیک کروں گا ،مریم نواز نے کل وزیر اعلٰی کا حلف اٹھایا میں انہیں ضرور مبارکباد دیتا ،مریم نواز کو اس لئے مبارکباد نہیں دی کیونکہ پہلے وہ اپنی سیٹ تو جیتیں ،پاکستان کو بچانا ہے تو جس کا میڈینٹ ہے اس کو دیا جائے، دھاندلی کے باوجود لوگوں نے نکل کر فسطائیت کا مقابلہ کیا،

جیتی گئی سیٹیں دوبارہ گنتی میں اب ہم سے واپس لی جا رہی ہیں، علیمہ خان

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

محمود اچکزئی آپکے ساتھ مل جائیں تو کیا پھر وہ غدار نہیں ہوں گے،عمران خان نے جواب نہ دیا

عمران خان اور بشری پر 190 ملین پاونڈز کیس میں فرد جرم عائد

Shares: