گجرات معروف کاروباری شخصیت وسیم اختر ملہی آبائی گاؤں میں سپردخاک, اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی مرحوم کے گھر آمد
گجرات :چوہدری برادران کے قریبی ساتھی ممتاز کاروبار ی شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی کے چھوٹے بھائی ڈایریکٹر ملہی گروپ آف کمپنیز چوہدری وسیم حیدر ملہی کی نمازجنازہ چناب آرچر ہاوسنگ سوسائٹی میں مولانا احسان اللہ منصور نے پڑھائی,جس میں ملک بھر سے ممتاز سیاستدان ۔بزنس مین ,سرکاری افسران ,مذہبی رہنما ڈاکٹر ز ,وکلاء صحافیوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی چوہدری وسیم حیدر ملہی خدمت انسانیت کی روشن مثال قائم کرکے گئے انہوں نے پچیس ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب سیٹل کراے سعودی خاندان کے ساتھ ان کا انتہائی قریبی تعلق تھا 1983میں سعودی عرب گئے 37سال انتہائی متحرک گزارے چوہدری برادران کی سعودی عرب میزبانی کرتے ان کی دعوت پر کی مرتبہ سعودی شہزادے پاکستان آئے چوہدری وسیم حیدر ملہی نے پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا حصول ممکن بنایا اپنے بچوں کی مثالی پرورش کی چوئدری ندیم اختر ملہی کی سرپرستی میں چوہدری وسیم حیدر ملہی کے لیے کامیابی کی راہیں ہموار کیں عربی زبان پر عبور حاصل تھا چوہدری سیم حیدر ملہی نے 180شہروں میں پاکستانیوں کو روز گار دلوایا اور ہم وطنوں کو سیٹ کروانے میں ہزاروں میل سفر کیا.
سابق وزیراعطم چوہدری شجاعت حسین سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی,چوہدری وجاہت حسین ,چوہدری شفاعت حسین ,چوہدری شافع حسین ,چوئدری حسین الہی ,چوہدری سلیم سرور, جوڑا میاں عمران مسعود ,میاں ہارون مسعود ,حافظ سعید اوردیگر شخصیات نے چوہدری وسیم حیدر ملہی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے . نماز جنازہ میں چوہدری سعادت نواز اجنالہ ,اے سی گجرات محمد جمیل ,لیاقت علی بھٹی ,چوئدری سعید سرور جوڑا ,امجد فاروق ,انصرگھمن ۔چوئدری پرویز اقبال ,چوہدری اعجاز احمد ,چوہدتی اصغر تیل والا ,چوہدری افتخار مٹو ,ڈاکٹر طارق سلیم,چوہدری وقار عزیز ,قاضی خالد ,یاسر احسان ,معین جوڑا ,بابر دراجی ,بیرسٹر صہیب اصغر ,شمشاد اللہ ملہی ,چوہدری شجاع زیب جوڑا علی اانصر گھمن ,سید عقیل عباس شاہ ,خان عدنان خان ,راجہ سکندر ,افضال اکبر وڑایچ ,مفتی جمیل الرحمان سمیت ممتا ز شخصیات شریک تھیں ,نماز جنازہ میں ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا تھا