بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے دعوی کیا ہے کہ عادل کی گرل فرینڈ تنو حاملہ ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے پاس ڈاکٹرز کی رپورٹس بھی ہیں. راکھی کے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے عادل کی گرل فرینڈ آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں عادل سے بالکل بھی پریگنینٹ نہیں ہوں ، اورمیرا عادل کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے جب سے عادل کے کردار کی حقیقت معلوم ہوئی ہے میں اس سے پیچھے ہٹ گئی ہوں. مجھے کوئی لینا دینا نہیںہے عادل سے. راکھی عادل آپکا شوہر ہے آپ دونوں کے مسئلوں میں مجھےنہ ہی گھسیٹا
جائے تو بہتر ہے. تنو نے راکھی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عادل نے جس سے شادی کی وہ اسی کا ہے میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. اور ہماری شادی کی خبریں بھی جھوٹی چلائی جا رہی ہیں . یاد رہے کہ راکھی ساونت دعوی کیا ہے کہ عادل اور تنو شادی کرنے والے ہیں اور عادل اسی کے ساتھ اس کے گھر میں رہتا ہے. انہوں نے عادل پر مارنے پیٹنے کے الزامات بھی لگائے ہیں ابھی کیس پر بحث جاری ہے دیکھنا یہ ہے کہ راکھی کے عادل پر لگائے گئے الزامات میں کتنی سچائی ہے.