پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے،رہنماء پی ٹی آئی ملک عدنان خان
پشاور ۔ 26 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک عدنا ن خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے ،ملکی ترقی اس وقت ممکن ہے جب کرپشن نہ ہو ،جب تک کرپشن کا سلسلہ جاری رہے گا ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ ان خیالا ت اظہا رانہوں نے یوسی دھرمہ خیل بنوں میں تحصیل ممبر سجاد خان کی رہائش گاہ پر غرباء میں پریشر پمپس مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع کونسل ممبر ملک شکیل خان ،تحصیل ممبر سجاد خان دھرمہ خیل ،سابق ایم این اے مرحوم ملک ناصر خان کے فرزند ملک یاسر خان ،قیصر سورانی ،وقار سورانی ،آفاق نواز ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ملک عدانان خان نے کہاکہ وزیراعظم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم عمران خان عوام کی امیدوں کی واحدکرن ہے جوبہت جلد ملک کوقرضوں کے دلدل سے نکال کرترقی کی منازل طے کریگی ۔