مزید دیکھیں

مقبول

پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

لاہور: قومی ائیر لائن پی آئی اے کی...

اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں بھی روک لیں

اسرائیلی قابض فوج نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں...

ہم ہمیشہ اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج...

اکرم چیمہ بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو گئے

کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے پی ٹی آئی سے علیحد گی کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے تحریک انصاف کی رکنیت اور عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے تمام واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں جو سپاہی حفاظت پر مامور ہے اس کو ڈی موریلائز کرنے کی کوشش تھی، فورسز ہی ہیں جنہوں نے کراچی اور ملک میں امن قائم کیا-

اکرم چیمہ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کا ہدف صرف مسلح افواج نہیں تھی، کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمےکو ٹارگٹ کیا گیا،بے حرمتی کی گئی، دشمن نے بھی کرنل شیر خان کی بہادری کا اعتراف کیا تھا 9 مئی کے ملوث عناصر کوعبرت کا نشانہ بنایا
جائے
اس سے کم پر بات نہیں ہوگی، اگر ملک نے آگے چلنا ہے تو ان واقعات میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے اکرم چیمہ کو ڈی ایس پی کی پولیس موبائل جلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا حکام کے مطابق اکرم چیمہ کے خلاف مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا