یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادر گیلانی موجود تھے
0
61
Multan

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔

باغی ٹی وی : ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہے کہ گیلانی ہاؤس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پر کام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی مین سوئچ آف کرنے کے باوجود بجلی بند نہ ہوئی،گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادر گیلانی موجود تھے-

ترجمان کے مطابق ریسکیو عملے کو طلب کر لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیاسی رہنما کے گھر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے، 2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،ہ آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ تھی-

یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

یوسف رضا گیلانی فروری 2008 کے انتخابات میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بنے اور 25 مارچ 2008 سے 26 اپریل 2012ء تک وزارت عظمیٰ پر فائز رہے۔ 19 جون 2012ء کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سزا کی وجہ سے 26 اپریل 2012ء سے وزارت عظمی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا اور پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

اکرم چیمہ بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو گئے

سیاسی کیرئر کے دوران یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں نیب نے ریفرنس دائر کیا اور راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے ستمبر سنہ دو ہزار چار میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تین سو ملازمین غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی تاہم سنہ دو ہزار چھ میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی یوسف رضا گیلانی نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران اپنی یاداشتوں پر مبنی پر ایک کتاب ’چاہ یوسف سے صدا‘ لکھی۔

یونان:پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Leave a reply