بالی سپر اسٹار اور خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی سب سے بری عادت بتادی۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کے پروگرام میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ ایک قسط میں اکشے کمار جلوہ گر ہوئے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ بطور شوہر کس بات کو اپنی بری عادت سمجھتے ہیں۔
اس سوال کا اکشے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ شام ساڑھے چھ بجے اپنے کام سے گھر واپس آتے ہیں تو وہ پاجامہ پہن کر ٹی وی پر اسپورٹس چینل دیکھتے ہیں اوراس دوران بیوی کی باتوں کو سننے کے بجائے اسکور بورڈ دیکھنے کو اپنی سب سے بری عادت سمجھتے ہیں۔
53 سالہ اکشے کہنا تھا کہ انھیں اب بھی یاد ہے جب آپ لوگ کتاب کی رونمائی میں شریک ہوتے تھے تو میں کرکٹ اور کھیل دیکھنا زیادہ پسند کرتا تھا اور جب میری بیوی مجھ سے کوئی بات کرتی ہے تو میں ایک نظر اسکور پر ڈالتا تو وہ سمجھ جاتی ہے کہ میں اسکور دیکھ رہا ہوں، تو یہ میری سب سے بری عادت ہے اور یہ اب تک جاری ہے۔
واضح رہے کہ اکشے اپنے بہت زیادہ مصروف پیشہ ورانہ شیڈول کے باوجود اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو بھی بھرپور وقت دیں۔