اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر دی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔


اداکار نے لکھا کہ میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں اس وقت ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گُزر رہے ہیں اور اس دوران ہم آپ کی دُعاؤں اور ساتھ کے لیے شُکریہ ادا کرتے ہیں۔


اکشے کمار کی والدہ کی موت پر بھارتی شوبز شخصیات مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے-

واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اُن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فوراََ شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے تھے۔

Comments are closed.