بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اگر فلمیںفلاپ ہو رہی ہیں تو اس میں میرا خود کا قصور ہے میں کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہرائوں گا، نہ ہی میں آڈینز سے گلہ کروں گا. اکشے کمار نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ اب آڈینز کا مزاج تبدیل ہو چکا ہے وہ نوے کی دہائی میں جو فلمیں بن رہی تھیں وہ شاید نہیں دیکھنا چاہتی. مجھے ان کے مزاج کے مطابق کام کرنا ہو گا. آج دنیا بہت تیز ہو چکی ہے ، آڈینز کی ترجیحات بھی تبدیل ہو چکی ہیں یہ میں نے اب قبول کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میری مسلسل تین چار
فلمیں فلاپ ہوئی ہیں اور ایسا میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا میرے ساتھ پہلے بھی ایسا ہوتا آیا ہے ایک بار تو ایسا ہوا کہ میری مسلسل آٹھ فلمیں فلاپ ہوئیں اس سے پہلے بھی مسلسل میری فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن میں نے محنت سے جی نہیں چرایا، محنت سے جی اب بھی نہیں چراتا لیکن اب وقت کے ساتھ چلنا ہو گا ورنہ آڈینز کے پاس بہت کچھ ہے دیکھنے کو کوئی بھی سینما گھر نہیں آئے گا لہذا اب میں کوشش کروں گا کہ موجودہ دور کی آڈینز کی دلچپسی کے حساب سے فلمیں کروں.








