ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ یہ وہ مشہور زمانہ فلمیں ہیں جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور دیکھا جاتا ہے. ان تینوں فلموں کے سیکوئلز دیکھنےکےلئے شائقین بےتاب ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا نے گزشتہ دنوں اکشے کمار کے آفس کے چکر لگائے اور ان کے سامنے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز کے پرپورزل رکھے اور ان کو قائل کرتے رہے لیکن اکشے کمار قائل نہ ہو سکے اور انہوں نے تینوں فلموں کے سیکوئلز میں کام کرنے سے انکار کر دیا. کہا جا رہا ہے کہ ساجد نڈیاڈ والا اور اکشے کمار کی ملاقاتیں بے نتیجہ نکلی ہیں اور ساجد اب سوچ رہے ہیں کہ وہ کسی اور اداکار کے ساتھ فلمیں بنائیں . کارتک آریان کا نام ہیرا پھیری تھری کے لئے لیا جا رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئل بنانے کےلئے ساجد نڈیاڈ والا نے اکشے کمار کو جو سکرپٹ سنائے انہیں وہ پسند نہیں آئےاور اکشے نے
معذرت کرلی. کہا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ صرف کسی بھی سپر ہٹ فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کےلئے سکرپٹپر کمپرومائز نہیںکر سکتے . یاد رہے کہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ یہ وہ تینوں فلمیں ہیں جن کے سیکوئل ماضی میں بنائے گئے لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس لئے پرڈیوسر کی کوشش تھی کہ کسی طرحسے اکشے کمار ہاں کر دیں لیکن انہوں نے ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کا کہہ کر ہمیشہ کے لئے اس باب کو بند کر دیا ہے.








