بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اداکار اکشے کمار نے گزشتہ روز اپنی 55 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے انہیں سالگرہ کی ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دیں. جن مشہور شخصیات نے اکشے کمار کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی ان میں سارہ علی خان، اجے دیوگن، راکل پریت سنگھ، وانی کپور، کترینہ کیف، سنیل شیٹی اور کرینہ کپور و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے ان کی سالگرہ پر دی جانے والی مبارکبادوں کا شکریہ ادا کیا۔ اکشے نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، وقت تو گزرتا ہی رہتا ہے لیکن جو چیز مستقل رہتی ہے وہ شکر گزاری ہے، میری ہر سالگرہ پر جس طرح سے میرے مداح مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینا
نہیں بھولتے میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں. اکشے کمار کی اس پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ان کے مداحوں نے اداکار کی اس پوسٹ کو سراہا . یاد رہے کہ اکشے کمار کی بہت بڑی فین فالونگ ہے ان کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے.انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1991 میں کیا تب سے لیکر اب تک وہ مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں. جہاں دیگر بالی وڈ سٹارز بائیکاٹ مہم کا شکار ہو رہے ہیں وہیں اکشے کمار بھی اس مہم کا شکار ہوئے ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رکشا بندھن بائیکاٹ مہم کی نذر ہو گئی ہے.








