بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے اپنی ایک وڈیو اس میں انہوں نے کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو کی ٹیم کو بھیجی ہیں بیسٹ وشز. اکشے کمار اس وڈیو میں کہہ رہے ہیں آج جعمہ ہے اور آج ہے سینما گھر جانے کا دن. اور اس دن ریلیز ہوئی ہے ایک بہت بڑھئیا فلم جگ جگ جیو ، اس میں ایک سے بڑھ کر ایک ایکٹر ہے انیل کپور ، نیتو سنگھ ، کیارا ایڈوانی اور ورون دھون. اس فلم کو میرے ہہت ہی پیارے دوست راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے.اکشے کمار نے کہا کہ آپ سب ہمیشہ جگ جگ جیو اور میری بہت ساری نیک تمنائیں آپ سب کے لئے.
یاد رہے کہ جب سے فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اسے ہر سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے، میوزک پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکا ہے، آج بھارت کے سینما گھروں میں فلم ریلیز ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم کی جتنی ہائپ بنائی گئی ہے یہ عوام کی امیدوں پر پورا بھی اترتی ہے یا نہیں . دوسری طرف بات کریں اکشے کمار کی تو ان کی فلم ” رکشہ بندھن” کا ٹریلز لانچ ہو چکا ہے اس فلم میں اکشے کمار ایسا کردار کررہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیا اس فلم کی کہانی بہن بھائیوں کی محبت پر مبنی ہے.