بالی وڈ اداکار اکشے کمار پھنس گئے ہیں مشکل میں ،تفصیلات کے مطابق اکشے کمار جو کہ کسی بھی قسم کے پان مصالحہ برانڈ کے اشتہار کرنے سے توبہ کر چکے ہیں وہ حال ہی میں ایک پان مصالحہ برانڈ کے اشتہار میں نظر آئے ، جیسے ہی یہ اشتہار سوشل مٰیڈیا پر وائرل ہوا تو اکشے کمار کے مداحوں نے ان کو ٹرول کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ آپ نے تو کہا تھا کہ آپ کبھی بھی دوبارہ پان مصالحہ کے اشتہار میں کام نہٰیں کریں گے آپ نے اپنی بات کا مان نہیں رکھا.
اکشے کمار نے اس تنقید کے بعد ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ اشتہار ان کے برانڈ سے علیحدگی سے قبل شوٹ ہوا تھا اور برانڈ اس کو قانونی طور پر اگلے مہینے تک چلانے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے پان مصالحہ برانڈ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اس کے بعد انہوں نے برانڈ کے ساتھ کوئی کام نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ پان مصالحہ کا جو اشتہار وائرل ہوا ہے اس میں ان کے ساتھ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن بھی ہیں. چونکہ اکشے کمار نے ایسے اشتہارات نہ کرنے کا عہد کیا تھا اس لئے ان پر یہ اشتہار سامنے آتے ہی تنقید ہونا شروع ہوگئی .