نوے کی دہائی میں اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا، دونوں کے درمیان دوستی سے زیادہ جب تعلق بڑھا تو دونوں نے منگنی کر لی. ان کی جوڑی بہت زیادہ چرچا میں رہتی تھی. خاص کر فلم مہرہ جب سپر ہٹ ہوئی تو ہر طرف ان دونوں کے چرچے تھے. کہا جاتا ہے کہ اس وقت دونوں نے منگنی بھی کر لی تھی جس کی تصدیق خود روینہ ٹنڈن نے بھی ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ہے. دوسری طرف اکشے کمار سے ایک صحافی نے حال ہی میں ایک فلم کی پرموشن کے دوران روینہ ٹنڈن کے ھوالے سے سوال کیا اور پوچھا کہ جب آپ مہرہ میں کام کررہے تھے تو اس وقت روینہ ٹنڈن کے ساتھ کیسا تعلق تھا ؟ تو اکشے کمار ایکدم
پزل ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے کئی سال پرانی بات پوچھ رہے ہیں، مجھے تو یہ یاد نہیں رہتا کہ میں نے کل کیا کھایا تھا، جبکہ روینہ ٹنڈن سے ہی ایسا جب سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ بدلتی ہیں ان پہ بات نہیں ہوتی لیکن کئی سال پہلے ایک منگنی ہو کر ٹوٹ گئی وہ لوگوںکو یاد ہے اور اسکی گونج تیس سال کے بعد بھی ہے. کمال ہے. منگنی ہوئی ٹوٹ گئی وہ اپنے راستے چلا گیا میں اپنے راستے چلی گئی اس میں ایسی کیا بات ہے کہ جسکو بھولا ہی جائے.