لاہور 02مارچ: الحمراء، بلوچ کلچر ڈے، الحمراء آرٹس کونسل میں بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار تقریب کا انعقاد،بلوچی گانا ریلیز،خیرسگالی کے جذبات کا فروغ کیا گیا۔محکمہ اطلاعات وثقافت اور اس کے ماتحت اداروں لاہور آرٹس کونسل،پنجاب آرٹس کونسل کے مشترکہ کاوشوں سے شو کو چار چاند لگ گئے۔ وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو،اداکار شان سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انورکی خصوصی شرکت،ڈی جی پی آر ثمن رائے بھی تقریب کا حصہ تھی۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹرا سلم ڈوگر نے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو،سیکرٹری راجہ جہانگیر انور،اداکار شان کی دستاربندی کی اور تلوار کا تحفہ دیا۔ بلوچ کلچر ڈے پر بلوچستان سے آئے اپنے بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،پنجاب حکومت علاقائی آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بلوچی کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت کا پرچار،یہاں کی ثقافتی قدریں دلوں کو ملاتی اور معاشرتی زندگی کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں۔ الحمراء ملک بھر کی ثقافتوں کی میزبانی کا اعزاز رکھتا ہے،بلوچی آرٹسٹوں نے دُنیا میں ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا۔ایگز یکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر
الحمراء پنجاب کے لوگوں کی بلوچستان سے اور بلوچستان کے لوگوں کی پنجاب سے محبت گہری کر رہا ہے۔ بلوچستان کے معروف گلوکار اختر چنال کا گایا ہوا گایا ریلیز کیا گیا،بلوچی تلوار رقص کا مظاہرہ،شو میں بلوچی وسیب،لوک گیت،جھومر، نرسُر پر پرفارمنس
معروف گلوکارغوث علی شاہ، محمد علی مزاری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،چھاپ رقص بھی تقریب کا حصہ تھے،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے آرٹسٹوں نے اپنی پرفارمنس میں بلوچی آرٹسٹوں کا خیر مقد کیا،الحمراء کا خیر سگالی کا پیغام،ملک بھر کی ثقافتیں سانجھی ہیں جو ہماری دلو ں کو جورٹی ہیں۔
صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا، رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا۔ بلوچ کلچر ڈے منفرد روایات اور خوب صورت ثقافت کی پہچان ہے۔
لاہور2 مارچ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا۔ صوبہ بھر میں ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مختلف رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام الحمراء آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیرثقافت خیال احمدکاسترو مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا، ڈاکٹر اسلم ڈوگر، ڈی جی پی آر ثمن رائے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیرثقافت نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچستان سے آئے بلوچی بھائیوں کو خوش آمدید کہا۔ بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر بلوچی گانا ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچی تلوار رقص، بلوچی وسیب، لوک گیت، جھومر اور نرسر پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ اسی طرح محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی اور بلوچ ایجوکیشنل کونسل کے زیراہتمام عباسیہ کیمپس میں ”ہم ہیں بلوچ، ہم ہیں پاکستان“ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منفرد روایات اور خوبصورت ثقافت کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ باشعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف اقوام اور قبیلوں کا گلدستہ ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانا ایک خوبصورت روایت ہے اور خیرسگالی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے منائے جانے کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمدعلی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام بلوچ کلچر ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی جی خان آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانان خصوصی کی بلوچ ”پگ“ پہنا کر دستاربندی کی گئی۔ کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی کلچر ڈے منانے سے ملک میں جذبہ حب الوطنی بیدار ہو گا۔ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ دوسرے شہروں کی طرح راجن پور میں بھی بلوچ کلچر ڈے منایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمرنائیک نے کہا کہ بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز ہے۔ اس موقع پر بلوچی فنکاروں نے نارسر پیش کر کے سماں باندھ دیا۔اسی طرح ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام ثقافتی تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریبات میں بلوچستان کی روایتی لوک موسیقی، فوک گانے اور ڈانس بھی پیش کیا گیا۔

الحمراء آرٹس کونسل میں بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار تقریب کا انعقاد
Shares: