لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے موسیقی کے فروغ میں ہمیشہ اہم کرداد ادا کیا۔ الحمرا ایک ایسا ادارہ ہے جس نے موسیقی کی دُنیا کو بڑے نام دیئے ہیں، اسی شاندار روایت کو جاری رکھتے ہوئے الحمراء نمبر 2 میں مقابلہ گائیکی کے آڈیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں نہ صرف لاھور بلکہ پنجاب بھر سے تعلق رکھنے پندرہ تا تیس سال کی عمر کے زائد گلوکارو نے حصہ لیا۔جس میں جج کی ماہرانہ رائے کے مطابق بہترین کارکردگی دیکھانے والے بارہ نوجوانوں کو منتخب کیا گیا۔مقابلے میں جج کے فرائض استاد عبدالروف نے انجام دیئے۔ انہوں نے مقابلے میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ آفزائی کی۔ آڈیشن میں منتخب ہونے والے نوجوانوں نے الحمراء انتظامیہ کے اس احسن اقدام کا بے حد شکریہ ادا کیا،یہ نوجوان بروز جمعرات کو الحمرا کے ہال نمبر ایک میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے کہا کہ فن کو فروغ دینا اور فنکاروں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہی الحمرا کا اصل مقصد ہے، جس کو یہ ادارہ با خوبی نبھا رہا ہے۔ انہوں نے مقابلے میں منتخب ہونے والے نوجوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انکے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

Shares: