آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم کی ہنگامی پریس کانفرنس

0
73

لاہور( پ ر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر ریٹیلرز کے لئے جاری کردہ ایف بی آر کی فکسڈ ٹیکس سکیم کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس ہوئے.

کہا ہے کہ فکسڈ ٹیکس سکیم تضادات کا مجموعہ ہے جو چھوٹے تاجروں کی امنگوں کے برعکس ہے۔ہم سے مشاورت کے بغیر فکس ٹیکس کا مسودہ جاری کیا گیا جس پر شدید تحفظات ہیں۔لہذا پاکستان بھر کے تاجر فکس ٹیکس کا لولی پاپ تسلیم نہیں کرتے ،نعیم میر نے پریس کانفرنس میں فکس ٹیکس کا مسودہ بھی پھاڑ دیا۔وہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں سہیل محمود بٹ، ملک امانت ، عبدالودود علوی ،ملک کلیم ، ذوالفقار بھٹی، شاہد بلال، میاں خلیل عبیر، رضوان بٹ، شیخ عرفان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا جب ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہو تو ایسے میں تاجروں سے مذاق سوجنا افسوسناک ہے۔فکس ٹیکس مسودہ ملک بھر کے 31 لاکھ ریٹیلرز سے سنگین مذاق ہے۔ رقبے کے لحاظ ٹیکسیشن نہیں کی جا سکتی، رقبے کو بنیاد بنا نے پر تحفظات ہیں۔ فکسڈ ٹیکس مسورہ کے مطابق جیولرز، رئیل سٹیٹ ایجنٹس، چارٹرڈ اکا?نٹنٹس اور کریڈٹ کارڈ مشینیں رکھنے والے دوکاندار شامل نہیں۔ سکیم سے نان چنے کی ریڑھی والا، پنچر لگانے والا، آلو چنے اور بریانی والے آتے ہیں جو پہلے ہی بجلی بلوں پر ٹیکس دے رہے ہیں۔ فکسڈ ٹیکس سکیم تضادات کا مجموعہ ہے جو چھوٹے تاجروں کی امنگوں کے برعکس ہے۔ فکس ٹیکس چھوٹے تاجروں کیلئے ایک نا قابل عمل دستاویز ہے، ہمیں فکس ٹیکس کا لولی پاپ دیا گیا جسے ڈبے میں پیک کرکے واپس کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تاجر برداری احتجاج کررہی ہے اور حکومت تاجروں کے ساتھ مذاق کررہی ہے۔ہم اس فکسڈ ٹیکس مسودے کو مسترد کرچکے ہیں۔رقبے کے لحاظ سے کبھی ٹیکسوں کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا۔شاپنگ پلازوں کو اس فکسڈ ٹیکس مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply