میہڑ.باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) قبلہ اول بیت المقدس فلسطین پر جاری اسرائیل کے مظالم اور دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی.
تفصیل کے مطابق اصغریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنس کی جانب سے رہبر معظم آیتہ اللہ خامنہ اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پراسماعیل مہدوی مولاناعبدالرشید،مولانا مجاھد علی چانڈیو امیرعلی حیدری کی قیادت میں القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ کاظمی سے ریلی نکالی گئی میں شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلی کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ھر مسلمان کا فرض ہے کہ بیت المقدس کی مظلوم عوام کا ساتھ دے اور ظالم اسرائیل کہ خلاف آواز بلند کرے.

Shares: