ننکانہ :فیضان مدینہ القرآن اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)فیضان مدینہ القرآن اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
تفصیلات کے مطابق فیضان مدینہ القرآن اکیڈمی ننکانہ صاحب کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کنگ ہوٹل ننکانہ میں محترمہ سیدہ آپی جان کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر زاہدہ افضل اعوان نے کی اور اس دوران خصوصی خطاب
زوجہ محترمہ پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے کی محترمہ نے اپنے خطاب میں طالبات کو علم و عمل کی خصوصی ترغیب دلائی اور تاریخ اسلام میں خواتین کے کردار پہ خصوصی روشنی ڈالتے ہوئےبادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی بیٹی شہزادی زیبا اور ملکہ زبیدہ خاتون کا مثالی کردار پیش کیا
تنظیم المدارس کے سالانہ امتحان 2022 میں پورے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا

Comments are closed.