چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں ڈال گئے

0
32

اسلام آباد :چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں ڈال گئے،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں الوادعی عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان نے شرکت کی،اس موقع پر پرویزمشرف کیس کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے جسٹس نذیر اکبر بھی موجود تھے، تقریب میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ اور بار کے تمام ممبران وسینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کسی بھی عدالت کا فیصلہ اپیل کی صورت میں تبدیل ہوسکتا ہے جبکہ عدالتی فیصلہ ریفرنس کی صورت میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جناب آصف سعید کھوسہ منصفِ اعلیٰ کے منصب پر337 دن فائزرہنے کے بعد کل 20دسمبر بروز جمعہ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

یہ بات بھی قابل ذکراوریادرہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی شخصیت جاتے جاتے ملک کوآزمائش میں ڈال گئی ہے،ان کے سروس کے آخری دنوں کے فیصلوں نے قومی اداروں میں وہ فاصلے پیدا کردیئے جوشاید سالوں میں بھی کم نہ ہوسکیں‌

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی شخصیت اس حوالے سے بھی متنازعہ ہوگئی ہےکہ انہوں نے کرپشن کیس میں‌سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوملک سے باہربجھوانے میں عدالتی فیصلوں پراثراندازہوئے،

آصف سعید کھوسہ کی طرف سے تازہ ترین مداخلت اورملک کے مقتدر ادارے خلاف فیصلے کروانے کے حوالے سے میڈیا پرایسی کئی رپورٹیں بھی آئیں جن میں‌ بتایا گیا کہ ان کے کردارکا ان کی اپنی زبان سے اظہارکے بعد یہ بات بھی واضح ہوگئی ہےکہ فیصلے میرٹ پرنہیں بلکہ پسند اور ناپسند پرکیے جاتے ہیں‌

Leave a reply