وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنراور بحرین کے سفیر کی الگ الگ ملاقات
وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنراور بحرین کے سفیر کی الگ الگ ملاقات
وزیراعظم شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی ہے مبرطانوی ہائی کمشنر نے شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم کے مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا
وزیر اعظم سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات.#baaghitv #pakistan #islamabad #breaking @CMShehbaz pic.twitter.com/Zs45SGkQva
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 20, 2022
برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت کے شعبوں کے فروغ کے لیے کام کی تعریف کی گئی برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں بحرین کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو بحرین کی قیادت کی طرف سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ بحرین کے سفیر نے پاکستان اور بحرین کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کی قیادت کی طرف سے تہنیتی پیغام پر بحرین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد کی ملاقات۔ pic.twitter.com/ixCdKe1yJb
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 20, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، افرادی قوت اور غذائی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو مستحکم بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے بحرین کی حکومت کی طرف سے کورونا کی وباء کے مشکل وقت میں پاکستانی برادری کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں کنگ حماد نرسنگ یونیورسٹی اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز ہاسپٹل کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا جو دونوں ممالک کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ بحرین میں بہت بڑی تعداد میں سمندرپار پاکستانی رہتے ہیں اور پاکستان اور بحرین کے مابین مشترکہ عقیدے اور اقدار کی بنیاد پر قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر سعودی عرب، ترکی، چین، امریکہ ، برطانیہ ،یو اے ای، قطر سمیت کئی ممالک نے مبارکباد دی ہے، سعودی سفیر، یو اے ای کی سفیر کی شہباز شریف سے ملاقات ہو چکی ہے، کئی ممالک کے حکام نے شہباز شریف کو فون کر کے بھی مبارکباد دی ہے،
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری
پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار
امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان
جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات