علامہ طاہر اشرفی کی اپیل پر پاکستان میں آج منایا جائے گا یوم فلسطین
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو پاکستان بھر میں یوم فلسطین منایا جائے گا

یوم فلسطین منانے کی اپیل پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کی ہے، آج جمعہ کو ملک بھر کی مساجد میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی جائے گی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ آج جمعۃ المبارک 14 مئی کو یوم فلسطین منایا جائے گا، 2021 میں عرب اسلامی دنیا کے اہم ترین قائدین پاکستان آئیں گے ،،گذشتہ ایک سال سے پاک سعودی عرب تعلقات کو خراب کرنے کیلئے مسلسل افواہ سازی کی گئی۔ اب مرکز ملک سلمان کے رفاہی کام کو نشانہ بنا کر وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پوری پاکستانی قوم اور حکومت اسرائیلی مظالم کے خلاف اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر سے بات کی ہے اور پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان دیگر ممالک سے بھی رابطے کر رہا ہے،

Shares: