باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے ایام میں بھی پاکستان ریلوے نے عوام کو پریشان کرنا شروع کردیا
ریلوے کا وزیر تو بدل گیا لیکن حالات نہ بدل سکے، شیخ رشید گئے اعظم سواتی آئے تا ہم ریلوے کی جانب سے غریب عوام کو اذیتیں دینے کا سلسلہ نہ تھم سکا، عید کے ایام میں ریلوے نے خصوصی ٹرینیں چلائیں اور اعلان کیا کہ شہریوں کو ریلیف دیا جائے گا تا ہم آج عید کے دوسرے روز ریلوے نے عید کے لئے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینیں معطل کر دی ہیں
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج شام کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی 31آپ 32ڈاؤن جناح ایکسپریس کو بیک وقت معطل کردیا گیا ہے اور اس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائیگا .جب کے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی 5آپ 6ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس کو بھی بیک وقت معطل کیا گیا ہے۔ اور اس گاڑی کے مسافروں کو سر سید ایکسپریس میں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق معطلی صرف آج کے دن کے لئے ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج سر سید ایکسپریس رات 10 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی اور براستہ فیصل آباد۔ لاہور ہو کر راولپنڈی جائیگی