![Alamgir Tareen](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/Screenshot-2023-07-20-at-19-02-42-Alamgir-Tareen-Owner-Of-Pakistan-Super-League-Franchise-Multan-Sultans-Dies-By-Suicide-Cricket-News.png)
معروف کاروباری شخصیت اور نئی قائم ہونے والی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی موت فرانزک رپورٹ میں خودکشی ثابت ہوگئی ہے جبکہ پستول اور تحریر بھی عالمگیر ترین کی تھی جس میں انہوں نے اپنی موت بارے لکھا تھا، فرانزک رپورٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ عالمگیر ترین نے خود کشی کی تھی۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق عالمگیر ترین کے گھر سے برآمد ہونے والی پستول پر انگلیوں کے نشانات عالمگیر ترین کے ہی ہیں جبکہ خودکشی سے قبل لکھی گئی تحریر بھی عالمگیر ترین کی ہے۔ تاہم یاد رہے کہ 6 جولائی کو جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ عالمگیر ترین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عالمگیر ترین کی دائیں کنپٹی پر ایک گولی لگی تھی، کنپٹی پر لگنےوالی گولی آرپار ہوئی جس سے ان کی موت سرزد ہوئی تھی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ عالمگیر ترین کے جسم کے اندرونی تمام حصے تندرست ہیں، گولی لگنے سے کھوپڑی فریکچر ہوئی جو موت کا سبب بنی، جسم پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں تھے۔ رپورٹ کے مطابق موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث واقع ہوئی، گولی لگنے سے دماغ کے ٹشو بری طرح متاثر ہوئے اور گولی دائیں جانب لگ کر بائیں جانب سے پار ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں موجود تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق کمرے سے گولی کا ایک خول ملا ہے، سر کے دائیں طرف گولی کا نشان موجود ہے۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ عالمگیر ترین نے صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان خودکشی کی، پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین کی لاش فلیٹ کے کمرہ نمبر 3 سے ملی ہے، لاش کے پاس پستول موجود تھا اور ان کے 2 ملازم فلیٹ میں موجود نہیں تھے۔