امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں : جو بائیڈن ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے

واشنگٹن : ٹرمپ کی صدارت کےلیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں : جو بائیڈن ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن موجودہ امریکی صدر ٹرمپ سے 15 ریاستوں میں آگے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدستور آگے ہیں اور انہوں نے اپنی یہ لیڈ بر قرار رکھی ہے۔ اس تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق تقریبا 3 ماہ بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی عوام کی رائے کے مطابق جو بائیڈن کے جیتنے کے 50 فیصد چانسز ہیں جبکہ 46 فیصد امریکی عوام ٹرمپ کے حق میں ہیں۔

امریکہ کی 15 ریاستوں میں تازہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ کو 48 فیصد محبوبیت حاصل ہے۔

تین نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی بد عنوانیاں اور بد انتظامی ان کی محبوبیت میں کافی کمی کا سبب بنی ہیں۔

Comments are closed.