افسوس صد افسوس :نوازشریف کو اسرائیلی و بھارتی لابی نے قابو کرلیا

اسلام آباد: افسوس صد افسوس :نوازشریف کو اسرائیلی و بھارتی لابی نے قابو کرلیا،دوسری طرف مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تقسیم واضح نظر آ رہی ہے، اسرائیل اور بھارت کی لابی نے نوازشریف کو قابو کیا۔

اس بہت بڑے حادثے پرجہاں قوم کوانتہائی دکھ ہے وہاں وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی بڑے دکھ کا اظہارکیا ہے

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اجمل قادری نے اسرائیل سے تعلقات کا کچا چٹھا کھولا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانیوں سے معاملات کوچپھایا جاتا ہے جبکہ امریکہ ، اسرائیل اوربھارت کونوازشریف کی ہر ہر حرکت کا بخوبی علم ہے ،

دوسری طرف انہوں نے مریم نواز کی بچگانہ حرکتوں پرکچھ محتاط سا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کام کیے بغیر وزیراعظم بننا چاہتی ہیں، انہوں نے ایک دن بھی کچن نہیں چلایا کیونکہ ابو کے ساتھ رہتی تھیں۔ مفتاح اسماعیل بطور باکسر مریم نواز کے پیچھے کھڑے رہے،

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم کے نکلتے وقت شاہد خاقان ہاتھ باندھ کر کھڑے رہے، ابو نے کہا میں تو باہر بیٹھ کر پیزا کھا رہا ہوں، آپ ملک سنبھالیں۔ مریم نواز نے ابو کی چھینی ہوئی دولت پر عیش کی زندگی گزاری، وزارت عظمیٰ کیا انٹرن شپ ہے جو بچوں کو دے دی جائے۔ اپوزیشن کی تحریک ختم ہوچکی، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کو مشکل سے نکلنے کا راستہ دے۔ اپوزیشن میں سنجیدہ لیڈر شپ کو آگے بڑھنا چاہیے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نوازکہہ رہی تھیں پیپلزپارٹی زندہ آباد، ابھی ہمیں سمجھ نہیں آرہا جیالا کون ہے اور پٹواری کون، مریم نے اپنےکارکنان کو کنفیوز کیا ہوا ہے۔ عمران خان سب سے زیادہ ووٹ لیکر اقتدارمیں آئے،ان کے قد کا پاکستان میں کوئی لیڈرنہیں۔

Comments are closed.