علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کیوں مفلوج ہو کر رہ گئی، وزیر خارجہ نے واضحکردیا
علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کیوں مفلوج ہو کر رہ گئی، وزیر خارجہ نے واضحکردیا
باغی ٹی وی : ایشیا میں اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات ہیں، افغانستان میں بدامنی کا اثر پورے خطے پر پڑے گا،ایشائی خطہ مسلح تنازعات کی زد میں ہے، اگر ہم ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تاپی گیس اور کاسا1000 منصوبہ خطے کے لیے اہم ہے،افغانستان میں بدامنی کا اثر پورے خطے پر پڑتا ہے،خطےمیں استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کا حل ضروری ہے،ایشیائی خطہ مسلح تنازعات کی زد میں ہے،ہمیں خطےمیں باہمی تجارت کو فروغ دینا ہوگا،
ایشیا میں نئی سردجنگ کے بیج بوئے جارہے ہیں.خطے کی ترقی کے لیے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے،مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک مفلوج ہو کر رہ گئی ہے،گودر بندرگاہ، افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کیلئے علاقائی اور عالمی تجارت کا راستہ کھولتی ہے،
ایشیا میں امن وامان کیلئے عالمی سطح پر انصاف کی بنیاد پر نظام ضروری ہے،