العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کی اپیل عدالت نے چیف جسٹس کو کیوں بھیج دی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سےاستثنیٰ اور اضافی دستاویزات کی متفرق درخواستیں منظور کر لی گئیں،نواز شریف کی اپیل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نئے ججز آنے سے دو رکنی بینچ تبدیل ہو گئے ہیں،ہم کیس چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں،چیف جسٹس فیصلہ کریں گےکہ کیس یہی بینچ سنے گا یا دوسرے بینچ کو جائے گا،
خواجہ حارث نے کہا کہ اچھا ہو گا کہ یہی بینچ کیس کو سنے، کیونکہ بہت سارا کیس آپ سن چکے ہیں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیف جسٹس فیصلہ کریں گےامید ہے کہ یہی بینچ کیس کو سنے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ نےاپیل پر سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی.
گزشتہ سماعت پر نیب نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے،نوازشریف کی ناصرجنجوعہ کوعدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی نیب نے مخالفت کر دی، نیب نے جج ارشد ملک ویڈیوکو بطورشہادت پیش کرنےکی بھی مخالفت کر دی
نیب نے کہا کہ ارشد ملک کی ویڈیوقانون شہادت کے معیارپرپورانہیں اترتی، جج ارشد ملک کی ویڈیو شواہد نہیں،نواز شریف کی درخواست پرنیب نے جواب جمع کرادیا نیب نے 5 افرادکو گواہ بنانے کی مخالفت کردی نیب نے جواب میں کہا کہ پانچوں افراد کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں،اضافی شواہدپیش کرنے کی کوئی نظیرنہیں،فرانزک ماہرین کامعاملے سےکوئی تعلق نہیں بنتا ، ناصربٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں،
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کر دیا ہے، نواز شریف اب لندلن جا چکے ہیں، نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔
دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے ایسا وار کر دیا کہ نواز و زرداری کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی