لاہور : والدین کی محبت اور ان کی قدروقیمت کا احساس ان کے دنیا سے جانے کے بعد ہی ہوتا ہے. اور پھر اولاد ان کو یاد کرکے روتی بھی ہے اور ان کے لیے دعا بھی کرتی ہے. ایسے ہی پاکستان کا نام ، پاکستان کی عزت آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی ایمپائرعلیم ڈارکے اعزازمیں لاہورمیں تقریب منعقدکی گئی۔جہاں والدین کے ذکر پر وہ اپنے جزبات پر قابونہ رکھ سکے اور روتے رہے،
https://youtu.be/tFWCYWpUVew
ذرائع کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ان کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کی طرف سے کیاگیا،علیم ڈارنے زیادہ ٹیسٹ میچز میں ایمپائرنگ کا عالمی ریکارڈ برابر کیا ہے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر کا سب زیادہ ٹیسٹ میچز سپر وائز کر نے کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، تقریب کے دوران علیم ڈار کی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کے روح رواں اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی اور سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے نے علیم ڈار کو فخر پاکستان قراردیا۔
دنیا میں پاکستان کی ترجمانی کرنے والے اس سپوت پاکستان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں علیم ڈار کے بڑے بھائی بریگٰیڈئیر نعیم ڈار نے اپنے والدین کا ذکر کیا تو علیم ڈار فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علیم ڈار کا کہناتھا کہ امپائرنگ میں سٹیوبکنر ان کے آئیڈیل تھے اور اپنے آئیڈیل کا ریکارڈ برابر کرنا ان کے لئے اعزاز ہے، علیم ڈار نے پی سی بی امپائرز کے معاوضے بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔