چوہنگ:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور اے سی سٹی پرحملہ کرنے والے22 افراد گرفتار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/09/WhatsApp-Image-2022-09-28-at-11.34.57-PM-1-1.jpeg)
لاہور:پارک ویو سوسائٹی میں روڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم،اے سی سٹی پر سوسائٹی انتظامیہ اور سکیورٹی گارڈز کی طرف سے حملہ کرنے کے معاملے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے حملے،تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث 22 ملزمان گرفتار کر لیے،
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے آج پارک ویو سوسائٹی میں روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ایف آئی آر کے مطابق برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں،مزید تفتیش جاری،مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ روز پارک ویو سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینے والی ٹیم اور پولیس کو یرغمال بنایا گیا تھا،سوسائٹی گارڈز نے مالکان اور انتظامیہ کے ایما پر سرکاری ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا,
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ سکیورٹی گارڈز کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا گیا،ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو جان سے مارنے کی کوشش میں سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا,ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان نے روڈا اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھاکہ سرکاری اسلحہ ،اور موبائل فونز بھی چھینے گئے،ملزمان کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اے سی سٹی کے ڈرائیور کی مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے،
یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آرہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی محمد مرتضیٰ پر حملہ کر دیا، حملے میں اے سی اور ان کے ساتھ موجود اسٹاف شدید زخمی ہوا۔
جس کے بعد پولیس نے علیم خان کے اسٹاف کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی جو کہ علیم خان کی ملکیت ہے اس کے سیکیورٹی گارڈز نے اسسٹنٹ کمشنر کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، حملے میں اسٹنٹ کمشنر کے ساتھ موجود اسٹاف ودیگر ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ جبکہ حملہ آور جتھے سے سرکاری گاڑی بھی توڑ دی۔
علیم خان کی سوسائٹی کے سیکیورٹی اسٹاف کا اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ، گاڑی توڑی جارہی ہے ، وائرل ویڈیو میں گاڑی کو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے pic.twitter.com/ruQzrhY4JC
— Muhammad Amin Tahir (@ResptectAlways) September 28, 2022
زخمی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے اسٹاف کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ سامنے آنے والی ویڈیوز میں اسسٹنٹ کمشنر کی ٹوٹی ہوئی گاڑی اور علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف کو گاڑی توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔