اداکارہ زرنش جو کہ اداکاری کو خیرباد کہہ کر مکمل طور پر دینی احکامات کو فالو کررہی ہیں، ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیوز وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ علیزے شاہ بدتمیز ہیں، تفصیلات کے مطابق زرنش خان سے انٹرویو کے دوران ایک سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کا مقابلہ کسی کے ساتھ بھی ہو علیزے شاہ ہی اس کو جیتیں گی. انہوں نے ایسی بات کہہ کر علیزے شاہ کو بدتمیز قرار دیدیا، اب انہوں نے ایسا کیوں کہا کہ بد تمیزی کا مقابلہ کسی کے ساتھ بھی ہو اسکو علیزے شاہ ہی جیتیں گی ،اسکی تفصیلات شئیر نہیں کیں اور نہ ہی

بتایا کہ ان کے ساتھ کبھی علیزے شاہ نے بدتمیزی کی. یاد رہے کہ زرنش خان پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے علیزے شاہ کے رویے یا مزاج پر انگلی اٹھائی ہے اس سے پہلے بھی کئی لوگ علیزے کی عادات ان کی بدتمیزی پر بات کر چکے ہیں. علیزے کے بارے میں مشہور ہے کہ اداکارہ ایک منٹ سے پہلے بدتمیزی کرتی ہیں. علیزے شاہ ایک اچھی اداکارہ ہیں شائقین انہیں پسند بھی کرتے ہیں لیکن وہ کم کم پراجیکٹس میں شاید اسی وجہ سے دکھائی دیتی ہیں کیونکہ ان کی کسی کے ساتھ بھی نہیں بنتی.

Shares: