الیکسا تھرڈ ڈی کان لگانے والی پہلی خاتون :

الیکسا تھرڈ ڈی کان لگانے والی پہلی خاتون:

باغی ٹی وی :میکسکو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جن کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے اور ان کا نام الیکسا ہے انہوں نے پیدائشی طور پر کان کے نقص کے ساتھ جنم لیا تھا۔ان کے کان کا باہر والا حصہ بلکل بھی نہیں تھا ۔اب انہوں نے اپنے خلیوں سے بنا تھرڈ ڈی کان لگوایا ہے اور یہ دنیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے تھرڈ ڈی کان لگوایا ہے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سننا انسان کی بڑی ضرورتوں میں سے ایک ہے اس حوالے سے ڈاکٹروں نے امید دلائ ہے کہ یہ ٹرانسپلانٹ طب کی دنیا ’مائیکروٹیا‘ میں مبتلا افراد کے لیے علاج سامنے لاکر انقلاب برپا کر دے گا۔

مائیکروٹیا ایک پیدائشی حالت ہوتی ہے جس میں ایک یا دونوں کانوں کے بیرونی حصے مکمل طور پر نہیں بنے ہوتے لیکن خیال رہے کہ یہ حالت سماعت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر ار نے پہلے الیکسا کا نامکمل جزوی کان سرجری کے ذریعے ہٹایا اور اس کو پھر الیکسا کے سالم کان کے تھری ڈی اسکین کے ساتھ تھری ڈی بائیو تھیراپیوٹکس بھیجا۔

پھر وہاں پہنچنے پر خاتون کے کونڈروسائٹس، وہ خلیے جو کارٹیلیج بناتے ہیں۔ ٹشو سے علیحدہ ہو کر بعد میں ان اجزاء کے ساتھ مل کر اربوں خلیوں میں بدل چکے تھے ۔

اور پھر یہ سارا عمل اسی طرح سے جاری رہا خاتون کو تھرڈ ڈی کان لگواتے ہوۓ بلکل بھی دکت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اور یہ کام انتہائی احتیاط اور مکمل منصوبے سے کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر بونِیلا کا کہنا تھا کہ اگر سب چیزیں منصوبے کے مطابق کی جایئں تو یہ طب کی دنیا میں انقلاب برپا کردے گا ۔

اس سب عمل میں وقت کا دورانیہ 10 منٹ سے کم کا تھا ۔

Comments are closed.